مشرق وسطیہفتہ کی اہم خبریں

دفتر آیت اللہ العظمیٰ سید علی الحسینی السیستانی کا غــزہ میں انسانی المیے پر ہنگامی بیان

شیعہ نیوز: غزہ میں جاری بربریت، انسانی المیہ اور اسلامی ممالک کے مجرمانہ سکوت پر آیت اللہ العظمیٰ سید علی حسینی السیستانی حفظہ اللہ کے دفتر کی جانب سے جاری تازہ بیان:

بسم الله الرحمن الرحيم

تقریباً دو برس سے جاری قتل و غارت اور تباہی کے نتیجے میں، جن کے دوران لاکھوں افراد شہید و زخمی ہوئے اور پورے کے پورے شہر اور رہائشی علاقے ملبے کا ڈھیر بن گئے، فلسطیـنی مظلوم قوم ان دنوں غـزہ کی پٹی میں بدترین انسانی بحران کا سامنا کر رہی ہے۔ خاص طور پر خوراک کی شدید قلت نے ایک ہمہ گیر قحط کو جنم دیا ہے، جس سے بچے، مریض اور ضعیف افراد بھی محفوظ نہیں۔

یہ بھی پڑھیں : کراچی: ایم ڈبلیو ایم کا غزہ کی حمایت اور اسرائیل کے خلاف احتجاجی مظاہرہ

اگر قابض افواج سے اس طرح کی وحشیانہ کارروائیوں کی توقع نئی بات نہیں، تو عالمی برادری خصوصاً عرب و اسلامی ممالک سے یہ توقع ضرور کی جاتی ہے کہ وہ اس بڑے انسانی سانحے کے تسلسل کو ہرگز جاری نہ رہنے دیں، بلکہ بھرپور کوشش کریں کہ اس کا فوری سدباب ہو۔ انہیں چاہیے کہ وہ قابض طاقت اور اس کے پشت پناہوں پر دباؤ ڈالیں تاکہ معصوم شہریوں کو غذائی اشیاء اور دیگر ضروریات زندگی کی فراہمی ممکن بنائی جا سکے۔

غــزہ میں پھیلتی ہوئی قحط کی ہولناک تصاویر، جو میڈیا کے ذریعے دنیا کے سامنے آ رہی ہیں، کسی بھی با ضمیر انسان کو آرام سے کھانے یا پینے نہیں دیتیں۔ بلکہ جیسا کہ امیرالمؤمنین حضرت علی ابن ابی طالب (علیہ السلام) نے فرمایا تھا:

"اگر کوئی مسلمان شخص کسی مسلمان سرزمین میں کسی عورت پر حملے کے بعد غم سے مر جائے، تو اس پر ملامت نہیں بلکہ وہ میرے نزدیک اس کے لائق ہے۔”

ولا حول ولا قوة الا بالله العلي العظيم

29 محرم الحرام 1447ھ

مطابق 25 جولائی 2025ء

دفتر آیت اللہ العظمیٰ سید علی الحسینی السیستانی (دام ظلہ) – نجف اشرف

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button