دنیا

ڈاکٹرز وِدآؤٹ بارڈرز نامی تنظیم کا غزہ سے متعلق چونکا دینے والا انتباہ

شیعہ نیوز: ڈاکٹرز وِدآؤٹ بارڈرز نامی تنظیم نے ایک چونکا دینے والی رپورٹ میں بتایا ہے کہ بچے، حاملہ خواتین اور یہاں تک کہ طبی عملہ بھی غذائی بحران کا سامنا کر رہا ہے اور صیہونی بربریت میں مسلط کردہ قحط کے آثار روز بروز واضح ہو رہے ہیں۔

ڈاکٹرز وِدآؤٹ بارڈرز نامی تنظیم کے بیان کے مطابق، گزشتہ 2 ماہ میں کلینک میں غذائی قلت کے شکار مریضوں کی تعداد 4گنا بڑھ گئی ہے، جبکہ گزشتہ 2 ہفتے میں 5 سال سے کم عمر بچوں میں شدید غذائیت کی کمی 3 گنا بڑھ گئی ہے۔ اس کے علاوہ، اب ایک چوتھائی حاملہ خواتین اور بچے بھی غذائی قلت کا شکار ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : علاقے کے مسائل کا اصل حل صیہونی حکومت کا خاتمہ ہے، یمن کی سپریم پولیٹیکل کونسل کے سیکرٹری

طبی عملے اور اسپتالوں کی سنگین صورت حال کے بارے میں بتایا گیا ہے کہ طبی امداد سے وابستہ لوگوں کو بھی کھانا میسر نہیں، عملے کے بعض ارکان نے 3 دن سے کھانا نہیں کھایا۔ طبی آلات، ادویات اور یہاں تک کہ طبی خدمات کے لیے ایندھن کی شدید کمی ہے اور بجلی تک رسائی میں خلل پڑا ہے، اور طبی مراکز میں بحران شدت اختیار کر گیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button