
ایران میں غزہ کے عوام پر فاقہ کشی مسلط کئے جانے اور ان کے قتل عام کی مذمت
شیعہ نیوز: ایران کے عوام نے ملک گیر مظاہرہ کرکے غزہ کے عوام کو فاقہ کشی میں مبتلا کرنے اور ان کے منصوبہ بند قتل عام کی مذمت کی ہے۔
رپورٹ کے مطابق ” جمعہ خشم و نصر” کے زیر عنوان پورے ایران کے مختلف شہروں اور قصبوں میں عوام نے نماز جمعہ کے بعد بڑے پیمانے پر ریلیوں میں شرکت کرتے ہوئے اسرائیل کے مظالم کے خلاف احتجاجی ریلیاں نکالیں جس میں ہزاروں افراد نے شرکت کی۔
ریلیوں کے شرکاء نے بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر اسرائیل اور امریکہ کے خلاف نعرے درج تھے، جب کہ فضاؤں میں مردہ باد اسرائیل اور مردہ باد امریکہ کے نعرے گونجتے رہے۔
مظاہرین فلسطینیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی اور صہیونی جارحیت کا جواب دینے اور شہداء کے خون کا بدلہ لینے کا عزم ظاہر کیا۔
یہ بھی پڑھیں : ڈاکٹرز وِدآؤٹ بارڈرز نامی تنظیم کا غزہ سے متعلق چونکا دینے والا انتباہ
ریلیوں کے اختتام پر قراردادیں منظور کی گئیں جن میں عالمی برادری سے مطالبہ کیا گیا کہ وہ اسرائیلی مظالم کا نوٹس لے اور مظلوم فلسطینیوں کو فوری تحفظ فراہم کرے۔
ایران کے مذہبی شہر قم میں عوام کی بڑی تعداد نے فلسطینی عوام سے یکجہتی اور اسرائیلی مظالم کے خلاف شدید احتجاجی مظاہرہ کیا۔
مارچ میں شریک افراد کے ہاتھوں میں ایران، فلسطین اور حزب اللہ لبنان کے پرچم تھے، جب کہ مظاہرین نے حالیہ اسرائیلی جارحیت میں شہید ہونے والے مزاحمتی رہنماؤں کی تصاویر بھی اٹھا رکھی تھیں۔ یہ اقدام، شہداء کے مشن سے تجدیدِ عہد اور اسلامی مزاحمتی محاذ سے وفاداری کا اظہار تھا۔
مظاہرین نے اپنے نعروں کے ذریعے غزہ میں قتل عام اور ظالمانہ محاصرے کے مکمل خاتمے، فلسطین میں جاری انسانی المیے پر انسانی حقوق کی عالمی تنظیموں کی فوری مداخلت اور اسرائیلی دہشت گردوں اور اس کے عالمی حامیوں کے خلاف عالمی عدالتوں میں مقدمات چلانے کا مطالبہ کیا۔
مظاہرین نے اقوامِ متحدہ، سلامتی کونسل اور بین الاقوامی انسانی حقوق کے اداروں پر شدید تنقید کی اور انہیں صہیونی ریاست کے سامنے مکمل طور پر بے بس اور عملاً خاموش تماشائی قرار دیا۔
مظاہرین کا کہنا تھا کہ عالمی اداروں کی خاموشی دراصل غزہ میں جاری نسل کشی پر رضامندی کے مترادف ہے، جسے برداشت نہیں کیا جائے گا۔
ایران کے جنوبی صوبے خوزستان میں عوام کی بڑی تعداد نے شدید گرمی کے باوجود ’’جمعہ الخشم و النصر‘‘ ریلیوں میں شرکت کی اور اسرائیلی مظالم کے خلاف شدید احتجاج کیا۔
نماز جمعہ کے بعد ہونے والے اس احتجاج میں شہریوں نے "اللہ اکبر”، "مردہ باد اسرائیل” اور "مردہ باد امریکہ” کے فلک شگاف نعرے لگائے، اور غزہ میں اسرائیلی فوج کے ہاتھوں بے گناہ شہریوں کی شہادت کی شدید مذمت کی۔
مظاہرین نے امریکا اور دیگر مغربی طاقتوں کی جانب سے صہیونی ریاست کی کھلی حمایت کو بھی شدید تنقید کا نشانہ بنایا، اور کہا کہ عالمی ادارے اور طاقتیں نہ صرف خاموش ہیں بلکہ اس نسل کشی میں شریک جرم بن چکے ہیں۔
مظاہرین نے فلسطینی عوام کی مزاحمت کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ خوزستان کے عوام ہر حال میں مظلوم فلسطینیوں کے ساتھ کھڑے ہیں اور ان کے حق خودارادیت کی مکمل حمایت کرتے ہیں۔
شدید گرمی کے باوجود شہریوں کی بڑی تعداد نے سڑکوں پر نکل کر یہ واضح پیغام دیا کہ فلسطین کی حمایت اور اسرائیل کی مخالفت ایک اصولی اور غیر متزلزل مؤقف ہے۔
مظاہرین نے عالمی اداروں سے مطالبہ کیا کہ وہ فوری طور پر مداخلت کرتے ہوئے غزہ میں جاری اسرائیلی جارحیت کا خاتمہ کروائیں اور انسانی حقوق کی پامالی پر اسرائیل اور اس کے سرپرستوں کو عالمی عدالت میں کٹہرے میں لایا جائے۔
یزد میں اسرائیل مخالف ریلی، ’’مردہ باد اسرائیل‘‘ کی گونج
نماز جمعہ کے بعد ہونے والے اس احتجاج میں شہریوں نے "اللہ اکبر”، "مردہ باد اسرائیل” اور "مردہ باد امریکہ” کے فلک شگاف نعرے لگائے، اور غزہ میں اسرائیلی فوج کے ہاتھوں بے گناہ شہریوں کی شہادت کی شدید مذمت کی۔
مظاہرین نے غزہ میں قتل عام اور ظالمانہ محاصرے کے مکمل خاتمے، فلسطین میں جاری انسانی المیے پر انسانی حقوق کی عالمی تنظیموں کی فوری مداخلت اور اسرائیلی دہشت گردوں اور اس کے عالمی حامیوں کے خلاف عالمی عدالتوں میں مقدمات چلانے کا مطالبہ کیا۔
غاصب صیہونی جارحیت اور فلسطینیوں کے خلاف مسلسل مظالم کے خلاف ایران کے شہر زنجان میں نماز جمعہ کے بعد شہریوں نے شدید احتجاج کیا، جہاں مظاہرین نے مردہ باد اسرائیل اور مردہ باد امریکہ جیسے پُرجوش نعرے لگا کر اپنی نفرت اور غصے کا بھرپور اظہار کیا۔
مظاہرین نے بند مٹھیوں، پرجوش نعروں اور فلسطینی پرچموں کے ساتھ صیہونی ریاست کے خلاف شدید احتجاج کرتے ہوئے عالمی برادری کی مجرمانہ خاموشی پر بھی کڑی تنقید کی۔
مظاہرین کا کہنا تھا کہ فلسطینی عوام کی حمایت اور اسرائیلی جرائم کی مذمت صرف ایک انسانی فریضہ ہی نہیں بلکہ ایک دینی اور اخلاقی ذمے داری بھی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ دنیا کے انسانی حقوق کے دعویدار ادارے اس قتل عام پر مجرمانہ خاموشی اختیار کیے ہوئے ہیں۔
مظاہرین نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ شہداء کے راستے پر گامزن رہیں گے اور مظلوموں کے دفاع میں کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ شہداء کا خون رائیگاں نہیں جائے گا اور یہی خون صیہونی مظالم کے خلاف جدوجہد کو مزید تقویت دے گا۔
مظلوم فلسطینی عوام سے اظہار یکجہتی اور غزہ پر جاری صیہونی مظالم کے خلاف ایران کے شہر بجنورد میں نماز جمعہ کے بعد شہریوں نے سڑکوں پر نکل کر احتجاجی ریلی نکالی۔
"جمعۂ خشم و نصر” کے عنوان سے نکالی گئی اس ریلی میں شرکاء نے "مردہ باد امریکہ” اور "مردہ باد اسرائیل” کے فلک شگاف نعرے لگائے اور صیہونی ریاست کے وحشیانہ جرائم کی شدید مذمت کی۔
مظاہرین نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ غزہ میں جاری نسل کشی کا فوری نوٹس لے اور غاصب اسرائیلی حکومت کو انسانیت سوز مظالم سے روکے۔
بجنورد کے عوام نے ریلی کے دوران اس عزم کا اظہار کیا کہ فلسطینی قوم کی جدوجہد آزادی کی بھرپور حمایت جاری رکھیں گے اور ہر فورم پر مظلوموں کے حق میں آواز بلند کریں گے۔