
اسرائیلی مظالم پر نیویارک ٹائمز کی گونج، خاموشی ٹوٹنے لگی
شیعہ نیوز: امریکی اخبار نیویارک ٹائمز نے صیہونی حکومت کے اس دعوے کو سرے سے مسترد کردیا ہے کہ حماس تنظیم اقوام متحدہ کی کھیپ پر قبضہ کر رہی ہے۔
صیہونی حکومت امدادی سامان کو اس بہانے سے غزہ پہنچنے نہیں دیتی کہ ان کے بقول حماس اشیاء خورد و نوش کو اپنے قبضے میں لے لیتا ہے، لیکن ہفتے کے روز امریکی اخبار نیویارک ٹائمز نے جو خود غاصب صیہونیوں کے جرائم کی پردہ پوشی کے لیے مشہور ہے، ایک رپورٹ جاری کی ہے جس میں زور دے کر کہا گیا ہے کہ اب تک "اقوام متحدہ کی امدادی کھیپ کو چرانے” پر مبنی کسی بھی قسم کا ثبوت نہیں مل سکا ہے۔
یہ بھی پڑھیں : فلسطین کی مکمل آزادی یقینی ہے، فرانسیسی ممبر پارلیمنٹ
اس رپورٹ کی تصدیق صیہونی فوج کے دو اعلی فوجی افسروں اور دو دیگر اسرائیلی ذرائع نے بھی کی ہے۔
مذکورہ صیہونی فوجی افسروں نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ کی امداد کے ذریعے غزہ میں بھوک کو کافی حد تک کنٹرول کر لیا گیا تھا اور اب صیہونی حکومت نے پورے توازن کو بگاڑ دیا ہے۔
واضح رہے کہ صیہونی حکومت نے غزہ میں بھوک کو ہتھیار بنا کر ہزاروں انسانوں کو شہید اور لاکھوں فلسطینیوں کی جان کو خطرے میں ڈال دیا ہے۔