دنیا

اسرائیل سے سختی سے نمٹنے کا وقت آگیا ہے، جرمی کوربن

شیعہ نیوز: برطانوی اپوزیشن لیڈر جرمی کوربن نے غزہ میں نسل کشی پر اسرائیل کے خلاف مؤثر اقدامات کا مطالبہ کردیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق برطانیہ کی حزبِ اختلاف کے سینئر رہنما جرمی کوربن نے غزہ میں اسرائیلی مظالم پر سخت ردعمل ظاہر کرتے ہوئے عالمی برادری سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اب اسرائیل کے خلاف سنجیدہ موقف اپنائے۔

الجزیرہ چینل سے گفتگو کرتے ہوئے کوربن نے کہا کہ کسی بھی ملک کو اس حکومت کو اسلحہ فروخت نہیں کرنا چاہیے جو نسل کشی کی مرتکب ہو رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : کراچی: زائرین امام حسینؑ کے بائی روڈ عراق جانے پر پابندی کے خلاف احتجاجی ریلی

انہوں نے اسرائیل کی خودسری اور غزہ میں اس کے ظالمانہ اقدامات کے استعمال پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل کو ایسا اختیار دے دیا گیا ہے کہ وہ جو چاہے کر گزرے، یہ ناقابل قبول ہے۔

انہوں نے برطانیہ سے مطالبہ کیا کہ وہ فلسطینی ریاست کو فوری طور پر تسلیم کرے اور فلسطینی عوام کے حق میں واضح موقف اختیار کرے۔

اسی سلسلے میں برطانوی حکومت کے وزیر برائے امورِ مشرق وسطی نے بھی اس بات کی تصدیق کی کہ لندن عرصۂ دراز سے فلسطین کو بطور ریاست تسلیم کرنے کے عہد پر قائم ہے۔ برطانوی حکومت نے موجودہ حالات کے پیش نظر ایک امن منصوبے کے تحت اقدامات شروع کیے ہیں تاکہ فلسطینی عوام کی مشکلات کو کم کیا جاسکے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button