
غزہ میں القسام بریگیڈ کے ہاتھوں صہیونی مرکاوا ٹینک تباہ
شیعہ نیوز: القسام بریگیڈ نے شمالی جبالیا میں طاقتور بم سے مرکاوا ٹینک کو نشانہ بنایا، صہیونی ہیلی کاپٹروں نے ہلاک و زخمی فوجیوں کو نکال لیا۔
رپورٹ کے مطابق فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس کے عسکری ونگ عزالدین القسام بریگیڈ نے اعلان کیا ہے کہ اس کے مجاہدین نے شمالی جبالیا کے علاقے قصاصیب میں صہیونی افواج کے ایک مرکاوا ٹینک کو ایک انتہائی طاقتور بم کے ذریعے تباہ کردیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں : پانی سر سے گزرنے سے پہلے عرب حکمران بیدار ہوجائیں، عبدالملک الحوثی
تنظیم کے مطابق، حملے کے فورا بعد صہیونی فوج کا ایک ہیلی کاپٹر موقع پر پہنچا اور ہلاک و زخمی فوجیوں کو علاقے سے نکال لیا۔
یہ واقعہ ایک ایسے وقت پیش آیا ہے جب دو روز قبل جہاد اسلامی کی عسکری شاخ قدس بریگیڈ نے بھی ایک مرکاوا ٹینک کو غزہ میں نشانہ بنانے کا اعلان کیا تھا۔
فلسطینی مزاحمتی گروہ روزانہ کی بنیاد پر غزہ میں قابض صہیونی افواج کو بھاری جانی اور مادی نقصان پہنچا رہے ہیں۔