مشرق وسطی

کوئی طاقت متحد لوگوں کو آگے بڑھنے سے نہیں روک سکتی، پزشکیان

شیعہ نیوز: صدر ایران مسعود پزشکیان نے کہا ہے کہ کوئی طاقت متحد اور یکجا عوام کو جھکنے یا دبنے پر مجبور نہیں کرسکتی اور نہ آگے بڑھنے سے روک سکتی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ جب تک ہم متحد ہیں اور عوام کی حمایت ہے، کوئی بھی رکاوٹ ہماری ترقی اور فلاح و بہبود کو نہیں روک سکتی۔

جمعرات کے روز ایران کے صوبہ زنجان میں ایران پر صیہونی حملے کے شہداء کو خراج عقیدت پیش کرنے کی ایک تقریب میں مسعود پزشکیان نے ایران کے سپریم لیڈر کی درازی عمرو صحت کی دعا کرتے ہوئے کہا کہ ایرانی عوام، فوج اور میزائل ہیروز نے 12 روزہ جنگ میں جس بہادری سے دفاع کیا وہ تاریخ میں امر ہوگیا اور خطے کے تمام مسلمانوں کے لیے ایک اعزاز ہے۔

یہ بھی پڑھیں : جنوبی لبنان پر قابض اسرائیل کے جنگی طیاروں کی خوفناک بمباری

پزشکیان نے کہا کہ اپنے وطن اور گھر کا دفاع ہر ایرانی کا فرض ہے، ایک ایرانی کسی بھی صورت میں اپنے ملک کا دفاع کرتا ہے، لیکن دوسری طرف سمندر پار کچھ خود غرض افراد نے بکواس کی اور ایران پر حملے میں امریکہ اور صیہونی حکومت کا ساتھ دیا۔

صدر پزشکیان نے ایرانی عوام کے جذبۂ مزاحمت کو سراہتے ہوئے کہا کہ بیرونی میڈیا اور نام نہاد تجزیہ کاروں کی منفی مہم کے باوجود عوام نے ثابت قدمی کا مظاہرہ کیا، جبکہ اندرونی اور بیرونی خودفروختہ افراد رجز خوانی میں مصروف تھے۔

صدر نے تعلیم و تربیت کے شعبے کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ملک کا مستقبل ہمارے نوجوانوں کے ہاتھ میں ہے اور ہمیں ایسے تعلیمی و تربیتی نظام کی ضرورت ہے جو علم، ہنر اور دینی بصیرت کے ساتھ روشن مستقبل کی طرف رہنمائی کرے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button