
مسجد الاقصی پر حملہ، 2 ارب مسلمانوں کے جذبات کو مجروح کرنا ہے، تحریک مجاہدین فلسطین
شیعہ نیوز: تحریک مجاہدین فلسطین نے صیہونی حکومت کے اندرونی سلامتی کے وزیر کی قیادت میں قبلہ اول مسجد الاقصی پر حملے کو دنیا کے 2 ارب مسلمانوں کے جذبات کو مجروح کرنے سے تعبیر کیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق تحریک مجاہدین فلسطین نے اتوار کو ایک بیان جاری کرکے مسجد الاقصی پر انتہا پسند صیہونی آبادکاروں کی یلغار پر علاقے کے ملکوں کی خاموشی کی مذمت کی ہے۔
یہ بھی پڑھیں : ایران کی مسلح افواج ملکی دفاع کےلئے پوری طرح تیار ہیں، جنرل حاتمی
تحریک مجاہدین فلسطین نے کہا ہے کہ انتہا پسند صیہونی وزیر بن گویر کی سربراہی میں صیہونی آبادکاروں نے ایک بار پھر قبلہ اول مسجد الاقصی پر ہلہ بول کر دنیا کے 2 ارب مسلمانوں کے جذبات مجروح کردیئے۔
اس تحریک نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ مسجد الاقصی پر یلغار اور اس کی بے حرمتی، ایسے عالم میں کی گئی ہے کہ غزہ میں مظلوم فلسطینیوں کی نسل کشی جاری ہے۔
تحریک مجاہدین فلسطین نے اپنے بیان میں امت اسلامیہ سے قبلہ اول مسجد الاقصی کے دفاع کی اپیل کرتے ہوئے فلسطینی مجاہدین سے کہا ہے کہ بے گناہ فلسطینی عوام کے خون کا بدلہ لینے کے لئے انتقامی کارروائیوں کی سطح بڑھادیں۔