دنیا

کیتھولک عیسائیوں کے پیشوا پوپ لئو کی غزہ کے نوجوانوں سے ہمدردی

شیعہ نیوز: کیتھولک عیسائیوں کے پیشوا پوپ لئو نے روم میں ایک تقریب سے خطاب میں غزہ اور دیگر جنگ زدہ علاقوں کے نوجوانوں کے رنج و الم کو یاد کرتے ہوئے، انہیں ایک نئی دنیا کی تعمیرکے ممکن ہونے کی علامت قرار دیا۔

ارنا نے ویٹیکن نیوز کے حوالے سے رپورٹ دی ہے کہ پوپ لئو نے شہر روم میں یوتھ جوبلی جشن کی اختتامی تقریب سے خطاب میں جنگ اور تشدد کا نشانہ بننے والے نوجوانوں سے قلبی لگاؤ اور یک جہتی کا اعلان کیا۔

یہ بھی پڑھیں : غرب اردن، رام اللہ کے عوام غزہ کے حق میں سڑکوں پر نکل آئے

جوبلی( Jubilee) کیتھولک عیسائی روایت میں مقدس سال کو کہا جاتا ہے جس میں پوپ خصوصی دینی پروگراموں میں لوگوں کو گناہوں کی معافی طلب کرنے اور توبہ کی دعوت دیتے ہیں۔

روم میں اس تقریب سے خطاب میں پوپ لئو نے یوکرین اور غزہ کی جنگوں کی مذمت کی اور کہا کہ ہم غزہ کے نوجوانوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔ ہم اسی طرح یوکرین اور دیگر جنگ زدہ علاقوں کے نوجوانوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button