دنیا

یورپی قرارداد کے فورا بعد ایران پر اسرائیلی حملہ محض اتفاق نہیں تھا، روس

شیعہ نیوز: ویانا میں روس کے مندوب میخائل اولیانوف نے کہا کہ برطانیہ، فرانس اور جرمنی کی ایران مخالف قرارداد نے ایران پر حملے کا راستہ ہموار کیا۔

رپورٹ کے مطابق ویانا میں اقوام متحدہ کے دفتر میں روس کے مستقل نمائندے میخائل اولیانوف نے ایران کے خلاف مغربی پالیسیوں پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیل کی جانب سے ایران پر حملہ، جو بین الاقوامی جوہری توانائی ایجنسی (IAEA) کی ایران مخالف قرارداد کے ایک دن بعد ہوا، کسی طور بھی اتفاقیہ نہیں ہوسکتا۔

یہ بھی پڑھیں : کیتھولک عیسائیوں کے پیشوا پوپ لئو کی غزہ کے نوجوانوں سے ہمدردی

انہوں نے کہا کہ مجھے یقین نہیں کہ اسرائیل کا یہ حملہ، جو ایران مخالف قرارداد کی منظوری کے فورا بعد انجام پایا، محض ایک اتفاق تھا۔ میرے نزدیک یہ ایک منظم اور پہلے سے طے شدہ کارروائی تھی، جسے یورپی ممالک کی پالیسیوں نے ممکن بنایا۔

اولیانوف نے برطانیہ، فرانس اور جرمنی پر شدید تنقید کی اور کہا کہ ایران کے جوہری پروگرام کے بارے میں ان کا موقف سراسر غیرمنطقی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایران کو پرامن ایٹمی توانائی کے استعمال کا مکمل حق حاصل ہے، اور اس پر شکوک و شبہات کرنا ایک مضحکہ خیز ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button