Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the health-check domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /var/www/vhosts/shianews.com.pk/final/wp-includes/functions.php on line 6121
کوئٹہ سے بھی زائرین کرام نے 7 اگست کو کوئٹہ سے تفتان کی طرف روانگی کا اعلان کر دیا
پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

کوئٹہ سے بھی زائرین کرام نے 7 اگست کو کوئٹہ سے تفتان کی طرف روانگی کا اعلان کر دیا

شیعہ نیوز : بلوچستان کے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ سے زائرین کرام نے 7 تاریخ کو کوئٹہ سے تفتان کی طرف روانگی کا اعلان کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق آج علمدار بس ایسوسی ایشن کے اراکین، قافلہ سالاروں، مجلس وحدت مسلمین کے نمائندوں اور بلوچستان شیعہ کانفرنس کے نمائندوں کا مشترکہ اجلاس علمدار روڈ میں منعقد ہوا۔

جس میں مشترکہ طور پر یہ فیصلہ کیا گیا کہ کوئٹہ میں موجود زائرین کرام سات اگست کو کوئٹہ سے تفتان بارڈر کی طرف روانہ ہوں گے۔ انہوں نے حکومت سے درخواست کی کہ ہمیں سکیورٹی دی جائے، تاہم سکیورٹی نہ بھی دی جاتی تو حکومت ہمارے راستے میں رکاؤٹ نہ بنیں۔ انہوں نے کہا کہ اربعین کے لئے چند روز ہی باقی ہیں، زائرین کے پاس مزید وقت نہیں ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button