پاکستانی شیعہ خبریں

فیصل عابدی، ناصر شیرازی اور حامد رضا کا پشاور میں دہشت گردی کا نشانہ بننے والےآل سینٹس چرچ کا دورہ

شیعہ نیوز (اسٹاف رپورٹر)  مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی سیکرٹری سیاسیات ناصر عباس شیرازی، سنی اتحاد کونسل کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا اور وائس آف شہداء کے ترجمان سینیٹر فیصل رضا عابدی نے دورہ پشاور کے موقع پر گذشتہ سال دہشتگردی کا نشانہ بننے والے آل سینٹس چرچ کا دورہ کیا اور مسیحیوں کے پادری اعجاز گل سے ملاقات کی۔ تینوں رہنماؤں نے چرچ دھماکے پر اظہار تعزیت کیا۔ وفد نے پادری اعجاز گل کو مسیحی رہنماوں اور سانحہ چرچ میں جاں بحق ہونے والے افراد کے لواحقین کو 5 جنوری کو اسلام آباد میں منعقد ہونے والی ’’امن کانفرنس‘‘ میں شرکت کی دعوت دی۔ جسے انہوں نے قبول کرتے ہوئے وفد کے ہمراہ شرکت کی یقین دہانی کرائی۔ اس موقع پر ہندو برادری کی نمائندگی کیلئے ہارون بھی موجود تھے، انہوں نے بھی کانفرنس میں شرکت کی یقین دہانی کرائی۔
سینیٹر فیصل رضا عابدی نے کہا کہ طالبانائزیشن اور دہشتگردی نے ہر طبقہ کو نشانہ بنایا، 5 جنوری کی کانفرنس اس ناپاک سوچ کیخلاف تحریک کا آغاز ہوگی، یہ کانفرنس ملکی تاریخ کی سب سے بڑی اور اہم کانفرنس ثابت ہوگی۔ مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی رہنماء سید ناصر عباس شیرازی نے کہا کہ اب وقت آگیا ہے کہ ہم دہشتگردی کیخلاف اٹھ کھڑے ہوں، اس دہشتگردی نے پاکستان کے وجود کو ہلا کر رکھ دیا ہے، ہمیں ملکر ملک کو بچانا ہوگا۔ سنی اتحاد کونسل کے سربراہ صاحبزادہ حامد رضا نے کہا کہ سانحہ چرچ پر سنی علمائے کرام نے فتویٰ جاری کیا اور اس فعل کو حرام قرار دیا۔ ہم سب دہشتگردی سے متاثرہ ہیں، جو آواز پاکستان کو بچانے کیلئے اٹھتی ہے اسی کو دبانے کی کوشش کی جاتی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button