پاکستانی شیعہ خبریں

کراچی، تکفیری دہشتگردوں کی فائرنگ سے 25 سالہ شیعہ نوجوان فہیم رضا شہید

شیعہ نیوز (کراچی) پاکستان کے سب سے بڑے تجارتی مرکز کراچی کے علاقے فردوس کالونی (پاک کالونی) سے اغواء ہونے والے 25 سالہ شیعہ نوجوان کو تکفیری دہشتگردوں نے چہرے اور سر پر گولیاں مار کے شہید کردیا اور سید فہیم رضا ولد سید نسیم رضا کے جسد خاکی کو پاک کالونی میں پھینک کر فرار ہوگئے۔ بعدازاں شہید فہیم رضا کے جسد خاکی کو امام بارگاہ شہدائے کربلا منتقل کیا گیا جہاں شہید کی نماز جنازہ ادا کی گئی، اس موقع پر انتہائی رقت آمیز مناظر دیکھنے میں آئے۔ نماز جنازہ کے بعد شہید کے جنازہ کو کراچی کے مقامی قبرستان  لے جایا گیا جہاں سوگواروں کی موجودگی میں شہید فہیم رضا کے جسد خاکی کو لحد کے حوالے کیا گیا۔ ہمارے دعا ہے کہ  خدا ظالموں کو نیست و نابود کرے اور ہمیں اس راستے پر ثابت قدم رکھے۔ آمین

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button