پاکستانی شیعہ خبریں

عجب دوستی عجب ہے تیرا نظام ۔۔ حسین بھی دوست، یزید کو بھی سلام'' شہلا رضا کا شہباز شریف کو جواب

شیعہ نیوز (کراچی)  ایس پی سی آئی ڈی کراچی چوہدری محمد اسلم کی ملک دشمن کالعدم تحریک طالبان کے دہشت گردوں  کے ہاتھوں شہید ہونے کے  حوالہ سے ٹوئٹر پر وزیراعلٰی پنجاب  شہباز شریف اور ڈپٹی اسپیکر سندھ اسمبلی شہلا رضا کے درمیان اشعار کا تبادلہ ہوا۔ شہباز شریف نے ٹوئٹر پر کہا کہ ”چوہدری اسلم بہادر افسر تھے، قوم ان کی قربانی کو یاد رکھے گی۔” شہلا رضا نے ٹوئٹر پر اس کا جواب دیتے ہوئے یہ شعر لکھا کہ۔۔
عجب دوستی عجب ہے تیرا نظام
حسین بھی دوست، یزید کو بھی سلام
پھر شہباز شریف نے شہلا رضا کو شعر میں جواب دیا کہ
”یہاں وابستگی وہاں برہمی کیا جانے کیوں ہے؟
ہم اپنی نظر سمجھے نہ ان کی ادا سمجھے
شہلا رضا نے ٹوئٹر پر جاری اپنے ٹویٹس میں مزید کہا ہے کہ رانا ثناءاللہ نے بھی اعتزاز حسن اور چوہدری اسلم کو قومی ہیرو قرار دیا ہے لیکن ان کے قاتلوں کے بارے میں اپنا موقف واضح نہیں کیا۔ ڈپٹی اسپیکر سندھ اسمبلی کا مزید کہنا تھا کہ افسوس ناک امر ہے کہ اعتزاز حسن کے والدین سے کسی ممبر قومی یا صوبائی اسمبلی نے ابھی تک رابطہ نہیں کیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button