Uncategorized

مجلسِ وحدت پاکستان کے سربراہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی اپیل پر ملک بھر سمیت لندن میں بھی عید میلاد النبی کے جلوسوں میں بھر پور شرکت اور استقبالیہ کیمپ کا اہتمام

شیعہ نیوز(لاہور)مجلسِ وحدت پاکستان کے سربراہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی اپیل پر ملک بھر سمیت لندن میں بھی عید میلاد النبی کے جلوسوں میں بھر پور شرکت اور استقبالیہ کیمپ کا اہتمام کیا گیا
لاہور،اسلام آباد،اٹک ،اوکاڑہ،بہاولپور،بہاولنگر،بھکر،پاکپتن،ٹوبہ ٹیک سنگھ،خانیوال،وہاڑی،خوشاپ،راجن پور،ساہیوال،سرگودھا،سیالکوٹ،لیہ،مظفر گڑھ،منڈی بہاوالدین،ننکانہ صاحب،ناروال،لودھراں سمیت دیگر شہروں میں عید میلاد النبیۖ کے جلوسوں کا استقبال اور شرکاء جلوس کے لئے سبیلوں کا اہتمام کیا گیا لاہور میں چوک رنگ محل چائینہ ہاوس کے سامنے جلوس عید میلادالنبیۖ کا شاندار استقبال کیا گیا جس کی قیادت علامہ امتیاز کاظمی سیکرٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین ضلع لاہور و دیگر رہنماوُں نے کی ضلع شیخوپورہ میں مجلس وحدت مسلمین کے رہنماوُں سید حسن رضا کاظمی ،علامہ حسن ہمدانی نے کارکنان کے ہمراہ جلوس کا استقبال اور شرکت کرکے اتحاد بین المسلمین کا عملی مظاہرہ کیا فیصل آباد میں عید میلاد النبی کی ریلی امین پورہ کے امام بارگاہ سے نکالی گئی۔ اس کے علاوہ کئی چھوٹے بڑے علاقوں سے جن میں شہید چوک ، جامعہ چشتیاں  سرگودھا روڈ چوک بھی شامل ہے۔ جلوس کی قیادت جناب ضلعی سیکرٹری جنرل ڈاکٹر افتخار حسین نقوی صاحب اور زوار نقوی پرنسپل جامعہ معصومین  فیصل آباد نے کی۔ضلع حافظ آباد میں عاشقانِ رسول ۖ نے بڑی تعداد میں میلاد کے جلوس میں شرکت کی۔ مجلس وحدت مسلمین کی طرف سے جلوس کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔ استقبالیہ کیمپ اور سبیل کا اہتمام بھی کیا گیا۔قصور میں بھی مجلس وحدت مسلمین کے ضلعی سیکرٹری جنرل سید اقبال حسین شاہ،سید علی عمران نقوی،سید علی حسین شمسی و دیگر رہنماوں کے بڑی تعداد میں جلوس میں شرکت کی اور استقبالیہ کیمپس و سبیلوں کا اہتمام کیا گیا
گجرات میں میلاد النبی کی ریلیاں نکالی گئیں۔ ریلی کے استقبال کیلئے امام بارگاہ کاظمیاں کے سامنے شاہ دولہ چوک پر کیمپ لگا یا گیا۔ ریلی کا آغاز مدینہ سیداں گائوں سے اہلِ سنت برادران کی مسجد مسجد نور سے نکلی اورامامیہ مسجد و امامبارگاہ سے ہوتی ہوئی مدرسہ تعلیم القرآن پر اختتام پزیر ہوئی۔ ریلی کی قیادت سید سعید شاہ گجراتی نے کی دوسرے اضلاع کی  طرح جہلم میں بھی عید میلاد النبی پر کافی جوش و خروش نظر آیا۔ مجلس وحدت مسلمین کے زیر اہتمام جلوس کا آغاز امام بارگاہ حسینیہ سول لائن سے ہوا۔ اور مختلف جگہوں سے ہوتا ہوا شاندار چوک جہلم پر اختتام پزیر ہوا۔ جلوس کی قیادت مجلس وحدت مسلمین کے ضلعی سیکرٹری جنرل علامہ راجہ محسن علی قمی صاحب نے کی۔ 
اسی طرح جھنگ میں شیعہ سنی مشترکہ افراد کی بڑی تعداد نے شرکت کرکے عقیدت اور محبت کا مظاہرہ کیا۔ جلسے کے استقبال کیلئے مین جھنگ سٹی میں مجلس وحدت مسلمین کی طرف سے کیمپ اور سبیل لگائی گئی۔جلسے کی قیادت علامہ سید اظہر حسین کاظمی سیکرٹری جنرل ضلع جھنگ نے کی۔چینوٹ میں بھی مجلس وحدت کے زیر اہتمام میلاد النبی ۖ کے جلوسوں کے گذر گاہوں پر استقبالی کیمپ اور شرکاء کیلئے سبیلوں کا اہتمام کیا گیا ضلع ملتان میں بھی مجلس وحدت مسلمین پنجاب کے سیکرٹری جنرل علامہ عبدالخالق اسدی کی قیادت میں میلاد النبی ۖ کے جلوس کا استقبال کیا گیا ۔ جس میں علامہ مجاہد عباس گردیزی، علامہ سید اقتدار حسین نقوی ضلعی سیکرٹری جنرل ملتان و دیگر نے جلوس کے شرکاء پر گل پاشی کی اور شیعہ سنی اتحاد کے نعروں سے فضا گونج اٹھی۔ 
ضلع رحیم یار خان میں بھی مجلس وحدت مسلمین کے زیر اہتمام میلاد النبیۖ کے جلوس کا آغازلنگرِ حسینی ریلوے روڈ سے ہوا۔ جلوس کی قیادت ضلعی رہنما علامہ جناب غلام اصغر تقی صاحب نے کی۔ ضلعی علی پور  میں مظفر گڑھ میں عید میلاد النبی کے جلوس نکالے گئے۔ جس کی قیادت سید شاکر حسین کاظمی اور دیگر سنی مہمانِ گرامی نے کی۔ جلوس کا آغا ز امام بارگاہ مہاجرین خیر پور چوک سے ہوا۔ مجلس وحدت مسلمین کے سینکڑوں افراد نے مشعلیں جلائیںمجلس وحدت مسلمین کے رہنمائوں نے ڈیرہ غازیخان میں بھی اہل سنت برادران کے میلاد النبی ۖ کے جلوس کا بھر پور استقبال کیا جس کی قیادت سید شاکر حسین ، سید شاہد حسین، ذاکرِ اہلبیت سید حسین رضا نے کی۔ جلوس مختلف راستوں سے ہوتا ہوا مسجد فیضان ِمدینہ پر اختتام پذیر ہوا

 

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button