Uncategorized

جامعہ علی اکبر کے ٹرسٹی ڈاکٹر غلام مصطفیٰ دہشتگردوں کی فائرنگ سے شہید

شیعہ نیوز(پنجاب ) تفصیلات کے مطابق ڈاکٹر غلام مصطفیٰ جامعہ علی اکبر خانپور کے ٹرسٹی تھےاور خان پور میں ہی  رہائش پزیر  تھے۔ ڈاکٹر غلام مصطفیٰ کو اس وقت شہید کیا گیا جب وہ گھر سے باہرکسی کام کے سلسلے میں نکلے ہوئے  تھے۔ شہید ڈاکٹر بہاولپور کی معروف شیعہ مذہبی و سماجی شخصیت تھے۔ یاد رہے کہ لشکر جھنگوی اسحاق گروپ بہاولپور ڈویژن میں شیعہ کے خلاف کاروائیاں کرنے میں مصروف ہے جب کہ حکومت کی طرف سے اسے کھلی چھٹی ملی ہوئی ہے۔جب بھی ملک اسحاق کو کوئی خطرہ ہوتا ہے تو حکومت اسے تحفظ فراہم کرنے کے لئے جیل بھیج دیتی ہے۔ جب کہ اطلاعات کے مطابق بہاولپور، رحیم یار خان کے علاقوں میں دہشت گردوں کو اسلحہ کی تربیت بھی دی جاتی ہے.

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button