پاکستانی شیعہ خبریں
کالعدم شدت پسند دہشتگردوں کی فائرنگ ، مولانااکبر شہید
شیعہ نیوز (کراچی) ڈسٹرکٹ سینٹرل کے علاقے نارتھ کراچی بلال کالونی کےقریب امریکی سعودی نواز کالعدم تنظیم کے دہشتگردوں کی فائرنگ سے عالم دین مولانامحمد اکبرعلی شہید ہو گئے۔اطلاعات کے مطابق دہشتگردوں نے مولانا کو اس وقت گولیاں ماری جب وہ اپنے گھرسےبچوں کواسکول چھوڑنےجارہے تھے کہ گھات لگائے موٹر سائیکل سوار دہشتگردوں نے ان پر فائرنگ کردی اور فرار ہوگئے ۔سر اور سینے میں گولیاں لگنے سے مولانا محمد اکبرعلی موقع پر ہی دم توڑ گئے ۔شہید کی میت کو عباسی شہید ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں پر پولیس کی رسمی کاروائی کے بعد ملیر جعفرطیار منتقل کی گئی جہاں شہید کی نماز جنازہ ادا کی جائے گی۔