پاکستانی شیعہ خبریں
آواران، سکیورٹی فورسز کی گاڑی دھماکے سے تباہ، 3 اہلکار شہید
شیعہ نیوز (آوران) بلوچستان کے ضلع آواران میں سکیورٹی فورسز کی گاڑی کے قریب دھماکے میں تین اہلکار شہید اور چار زخمی ہو گئے ہیں۔ پولیس کے مطابق آواران کی تحصیل جھاو میں سکیورٹی فورسز کی گاڑی معمول کی پٹرولنگ پر تھی کہ اچانک گاڑی کے قریب دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں حوالدار رجب علی، سپاہی خوشحال اور سپاہی شفیق شہید ہو گئے جبکہ بسم اللہ سمیت چار اہلکار زخمی ہوئے ہیں۔ جبکہ گاڑی کو بھی نقصان پہنچا ہے۔ واقعہ کے بعدملک دشمن مسلح افراد اور سکیورٹی فورسز کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ بھی ہوا۔