پاکستانی شیعہ خبریں

کالعدم تحریک طالبان کراچی کا امیر عزیز اللہ انتہائی مطلوب افراد کی فہرست میں شامل

 شیعہ نیوز(کراچی) کرائم انویسٹی گیشن ڈیپارٹمنٹ (سی آئی ڈی) کراچی نے نے کالعدم تحریک طالبان سوات گروپ کراچی کا امیر عزیز اللہ عرف شامزئی کو انتہائی مطلوب افراد کی فہرست میں شامل کرتے ہوئے تصویر جاری کردی ہے۔ اطلاعات کے مطابق کالعدم تحریک طالبان سوات گروپ کراچی کے امیر عزیز اللہ عرف شامزئی 30 سے زائد پولیس اہلکاروں کے قتل اور دھماکوں میں ملوث ہے، قتل کی 11 وارداتیں ایسی ہیں جن میں ایک ہی اسلحہ استعمال کیا گیا۔ سی آئی ڈی ذرائع کے مطابق عزیز اللہ کے ساتھی قاری شاکر اور وکیل کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں اور عزیزاللہ کی گرفتاری پر انعام مقرر کرنے کیلئے حکومت کو خط بھی لکھ دیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button