Uncategorized

دہشتگردی اور فحاشی کیخلاف متحدہ طلبہ محاذ کا آئی ایس او کے مرکزی دفتر میں اجلاس

شیعہ نیوز(لاہور) امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے سیکرٹیریٹ میں منعقد ہونے والے متحدہ طلباء محاذ کے اجلاس میں متعدد طلبہ تنظیموں کے رہنماوں نے شرکت کی۔ اجلاس میں مختلف اہم قومی و ملی امور پر بحث ہوئی اور اہم فیصلہ جات کئے گئے۔ تمام طلبہ تنظیموں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ ملک میں جاری دہشتگردی، منافرت، فحاشی اور مغربی ثقافتی یلغار کی فضا کو ختم کرنے میں اپنا کردار ادا کریں گی۔
اجلاس میں انجمن طلبہ اسلام کے مرکزی صدر منیر چوہدری اور لاہور کے ناظم رانا نعمان افضل، اہل حدیث اسٹوڈنٹس موومنٹ کے ابو بکر مدنی اور جنید، آئی ایس او کے ابوذر مہدوی اور احسن بخاری، جمیعت طلبہ اسلام سمیع الحق گروپ کے صدر حافظ غازی الدین بابر اور حافظ محمد فاروق، مصطفوی اسٹودنٹس موومنٹ کے نائب صدر رانا تجمل حسین اور محمد حنیف سندھیلہ سمیت اے ایم ایس کے میڈیا کوارڈینیٹر محمد ثاقب مجید نے اپنی اپنی تنظیموں کی نمائندگی کی۔ آئی ایس او کے دفتر میں ہونے والی طلبہ تنظیموں کی میٹنگ میں متحدہ طلباء محاذ کے صدر ناصر عباس شیرازی نے طلبہ رہنماوں سے گفتگو کی۔
یاد رہے کہ متحدہ طلبہ محاذ، پاکستان کی تمام ملک گیر طلباء تنظیموں بشمول آئی ایس او پاکستان، جمیعت طلباء اسلام (ف)، جمیعت طلباء اسلام (س)، اسلامی جمیعت طلبہ، مصطفویٰ اسٹوڈنٹس موومنٹ، انجمن طلباء اسلام، المحمدیہ اسٹوڈنٹس، اہل حدیث اسٹوڈنٹس فیڈریشن کا مشترکہ پلیٹ فارم ہے۔ میٹنگ میں فیصلہ کیا گیا کہ متحدہ طلباء محاذ کا آئندہ اجلاس 14 فروری کو ہوگا، جس میں موجودہ صدر ناصر عباس شیرازی کی تعلیمی مصروفیات ختم ہو جانے کی وجہ سے محاذ کے نئے مرکزی صدر کا انتخاب کیا جائے گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button