پاکستانی شیعہ خبریں

انقلاب اسلامی کی محافظت دراصل عظمت اسلام و مستعضفین کا دفاع ہے،انقلاب اسلامی کے 35 سال

شیعہ نیوز (کراچی) طلوع فجر انقلاب اسلامی ایران کی 35ویں سالگرہ کی مناسبت سے خانہ فرہنگ جمہوری اسلامی ایران کراچی کے زیراہتمام خانہ فرہنگ کے آڈیٹوریم میں ایک تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ تقریب سے ایرانی قونصل جنرل کراچی مہدی سبحانی، شعبہ معارف اسلامی جامعہ کراچی کے رئیس شکیل اوج اور ڈائریکٹر خانہ فرہنگ جمہوری اسلامی ایران کراچی مہدی خطیب نے خطاب کیا، جبکہ شادمان رضا نے انقلاب اسلامی کی سالگرہ کی مناسبت سے خصوصی کلام پیش کیا۔ تقریب میں علامہ شیخ حسن صلاح الدین، علامہ مرزا یوسف حسین، علامہ ناظر عباس تقوی سمیت اہلسنت و اہل تشیع علماء کرام کے ساتھ ساتھ کثیر تعداد میں عوام شریک تھی۔ اس موقع پر انقلاب اسلامی ایران کے حوالے سے خصوصی طور پر تیار کردہ ڈاکیومنٹری فلم بھی دکھائی گئی جبکہ ایرانی بچوں نے خصوصی ٹیبلو بھی پیش کیا۔ اس موقع پر خانہ فرہنگ جمہوری اسلامی ایران کراچی کی جانب سے ایران کی ثقافت اور انقلاب اسلامی ایران سے متعلق کتب و تصاویر پر مبنی نمائش کا بھی اہتمام کیا گیا۔
تقریب میں ایرانی قونصل جنرل کراچی مہدی سبحانی نے تمام علماء کرام و شرکاء کو انقلاب اسلامی ایران کی 35ویں سالگرہ کے موقع پر مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ حضرت امام خمینی (رہ) کی رہبری میں برپا ہونے والا اسلامی انقلاب صرف ایران کیلئے نہیں بلکہ ساری انسانیت کیلئے ہے۔ انہوں نے کہا کہ دنیا بھر میں جاری حقیقی اسلامی بیداری اور مزاحمتی تحریکیں انقلاب اسلامی کے ثمرات میں سے ایک ہیں۔ انہوں نے کہا کہ انقلاب اسلامی کے نتیجے میں دنیا بھر میں جاری اسلامی بیداری کے خلاف امریکہ و مغرب امت مسلمہ کے درمیان انتشار و تفریق پھیلانے کی سازشوں میں مصروف عمل ہے، جبکہ دشمنوں کی جانب سے پاک ایران برادرانہ تعلقات کو نقصان پہنچانے کی کوششیں بھی جاری ہیں، لیکن پاک ایران قیادتیں اور بیدار و باشعور عوام ماضی کی طرح ان تمام سازشی ہتھکنڈوں کو ناکام بناتے رہیں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button