پاکستانی شیعہ خبریں

ایران سے دوستی بہت پرانی ہے مگر سی آئی ڈی کے الزامات کو ایسے ہی نہیں چھوڑ سکتے، قائم علی شاہ

شیعہ نیوز (کراچی) وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ نے کہا ہے کہ ایران ہمارا پڑوسی ملک ہے، ہماری دوستی بہت پرانی ہے لیکن سی آئی ڈی کی جانب سے لگائے گئے الزامات کو ایسے ہی نہیں چھوڑ سکتے۔ اطلاعات کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ نے سی آئی ڈی رپورٹ اور ایم کیوایم کے تحفظات دور کرنے کیلئے کمیٹیاں بنانے کا اعلان کر دیا۔ ایم کیوایم کے تحفظات سے متعلق وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ تحفظات دور کرنے کے لئے کمیٹی بنا دی ہے۔ الطاف حسین سے فون پر بات ہوئی ہے۔ عمرے کی ادائیگی میں مصروف تھا اس لئے الطاف حسین کا فون نہیں اٹھا سکا۔ واضح رہے کہ سی آئی ڈی کی رپورٹ میں پڑوسی اسلامی ملک پر پاکستان میں فرقہ وارنہ فسادات پھیلانے کا الزام لگایا گیا تھا جبکہ کراچی میں قائم اسلامی جمہوری ایران کے قونصل خانے سے جاری بیان میں کہا گیا تھا کہ میڈیا میں آنے والے غیر ذمہ دارانہ بیانات بے بنیاد ہیں، الزامات فرقہ واریت کی اصل وجہ سے توجہ ہٹانے اور پاکستان اور ایران کے اچھے تعلقات کو متاثر کرنے کی کوشش ہیں۔ دوسری جانب سی آئی ڈی افسر راجہ عمر خطاب کا بھی کہنا تھا کہ ان کی پریس کانفرنس کو توڑ مروڑ کر غلط انداز میں پیش کیا گیا، انہوں نے کسی ملک کا نام نہیں لیا تھا، کچھ مذہبی اور سیاسی جماعتیں میرے بیان کو غلط انداز میں توڑ پھوڑ کر پیش کر رہی ہیں، جس کی میں تردید اور مذمت کرتا ہوں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button