ملتان، انقلاب اسلامی ایران کی 35ویں سالگرہ کی مناسبت سے خانہ فرہنگ میں تقریب
شیعہ نیوز (ملتان) انقلاب اسلامی ایران کی 35ویں سالگرہ کی مناسبت سے خانہ فرہنگ جمہوری اسلامی ایران ملتان میں تقریب منعقد ہوئی۔ تقریب کی صدارت خانہ فرہنگ ملتان کے ڈائریکٹر نے کی، جبکہ سابق اسپیکر قومی اسمبلی سید فخر امام مہمان خصوصی تھے، سالگرہ کی تقریب میں مجلس وحدت مسلمین ملتان کے سیکرٹری جنرل علامہ سید اقتدار حسین نقوی، علامہ سید علی رضا نقوی، علامہ قاضی نادر حسین علوی، علامہ ظفر حسین حقانی، علامہ محمد حسین مہدوی، مولانا مجاہد عباس گردیزی، سید جاوید حسین حسینی، پروفیسر حمید رضا صدیقی، شاکر حسین شاکر، محمد عباس صدیقی، سید دلاور عباس زیدی سمیت دیگر نے شرکت کی۔ اس موقع پر خانہ فرہنگ ایران کی جانب سے مختلف کورسز پاس کرنے والے طلباء و طالبات میں سرٹیفکیٹ بھی تقسیم کیے گئے۔ تقریب سے سابق اسپیکر سید فخر امام، علامہ اقتدار حسین نقوی، علامہ سید علی رضا نقوی نے خطاب کیا۔