طالبان سے مذاکرات اگر سو بار بھی ناکام ہوں تو بھی ان کا متبادل آپریشن نہیں،پرو طالبان منور حسن
شیعہ نیوز (لاہور) کالعدم تحریک طالبان کی حمایت یافتہ جماعت اسلامی پاکستان کے امیر سید منور حسن نے کہا ہے کہ مذاکرات کی کامیابی کیلئے دونوں فریقوں کو فوری سیز فائر کرنا چاہیے۔ طالبان کو بھی ایسے رویے سے بچنا چاہیے جس سے مذاکرات کے عمل میں رکاوٹ پیدا ہو۔ فوج کو قبائلی علاقوں میں آپریشن بند کر کے مذاکرات کی کامیابی کی راہ ہموار کرنی چاہیے۔ طالبان ابھی تک حکومت اور فوج کے ایک پیج پر ہونے کے بارے میں شکوک و شبہات کا اظہار کر رہے ہیں۔ منور حسن کے مطابق، مذاکرات اگر خدانخواستہ سو بار بھی ناکام ہوں تو بھی ان کا متبادل آپریشن نہیں۔
یاد رہے کہ، پاکستان میں کالعدم طالبان کی جانب سے ہزاروں بے گناہوں کے قتل کے بعد بھی پر و طالبان جماعتیں اب بھی طالبان کی حمایت میں سر جوڑ کر بیٹھی ہیں اور طالبان کے خلاف فوجی آپریشن کی مخالفت میں تلی ہوئی ہیں جب کے مذاکرات کے دوران بھی کالعدم طالبان کی جانب سے ملک دشمن کاروائیاں جاری ہیں جس میں ابتک سینکڑوں بے گناہ اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں ۔