پاکستانی شیعہ خبریں

عوام کے محافظوں کی اپنی زندگیاں خطرے میں،حساس تھانوں کے اطراف خندقیں کھود دی گئیں

شیعہ نیوز (کراچی) شہر قائدمیں خوف کے سائے نے عوام تو عوام ، عوام کے محافظوں کو بھی خوف میں مبطلع کر دیا۔ دہشتگردی کے خطرے کے باعث حساس تھانوں کے اطراف خندقیں کھود دی گئیں جب کہ سیکیورٹی کو بھی ہائی الرٹ کر دیا گیا ۔ اطلاعات کے مطابق کراچی کے حساس تھانوں میں دہشتگردی کے خطرے کے باعث خندقیں کھودی گئی ہیں جبکہ سرجانی ٹاؤن اور سہراب گوٹھ کے تھانوں کو انتہائی حساس قرار دیا گیا ہے جہاں سیکیورٹی کے سخت انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں۔ شہر میں کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے نمٹنے کے لئے سیکیورٹی اہلکاروں کی بھاری نفری کو بھی تعینات کر دیا گیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق دہشتگرد گاڑی کے ذریعے تھانوں کو نشانہ بنا سکتے ہیں۔
 واضح رہے کہ آج کراچی کے علاقے سائٹ میں نورس چورنگی کے قریب  گارمنٹس فیکٹری کے باہرسے 12 کلو گرام وزنی بم برآمد ہوا جسے بم ڈسپوزل اسکواڈ نے ناکارہ بنا دیا۔پولیس کے مطابق دہشت گردوں کا مقصد پولیس اہلکاروں کو نشانہ بنانا تھا۔ نورس چورنگی کے جس علاقے میں بم رکھا گیا تھا وہاں پولیس اور رینجرز کی آمد و رفت رہتی ہے۔ تحقیقاتی اداروں کا کہنا ہے کہ رینجرز اور پولیس کو نشانہ بنانے کی کوشش کی گئی تھی۔ مزید تحقیقات جاری ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button