پاکستانی شیعہ خبریں

حکومت نے اگر زائرین کیلئے راستے محفوظ بنا کر نہ کھولے تو ہم خود کھلوانے کی طاقت رکھتے ہیں، علامہ ساجد نقوی

شیعہ نیوز (کوئٹہ) شیعہ علماء کونسل و اسلامی تحریک پاکستان کے سربراہ علامہ سید ساجد علی نقوی نے کوئٹہ میں کوئٹہ یکجہتی کونسل کے زیراہتمام سانحہ کرانی روڈ کے شہداء کی برسی کے مرکزی پروگرام سے صدارتی خطاب میں کہا ہے کہ سانحہ مستونگ کے خلاف آج تک آپریشن کیوں نہیں ہوسکا۔؟ کیوں حقائق منظر عام پر نہیں لائے جاتے، اور وہ کون لوگ ہیں جن کی سرپرستی میں ایسے منظم دہشتگرد نیٹ ورک آزادی کیساتھ اپنی کارروائیاں انجام دے رہے ہیں۔ انکا مزید کہنا تھا کہ زائرین کا راستہ کافی عرصے سے بند ہے حکومت کی آئینی ذمہ داری بنتی ہے کہ تمام مسافروں کے جان و مال کی حفاظت کرے، نہ کہ سکیورٹی کا بہانہ بنا کر راستہ ہی بند کرکے زائرین کی راہ میں رکاوٹیں ڈالی جائیں۔
علامہ سید ساجد علی نقوی کا کہنا تھا کہ میں آج کوئٹہ کی اس سرزمین سے حکمرانوں اور انتظامیہ کو متوجہ اور متنبہ کر رہا ہوں کہ فوری طور پر اس راستے کو بحال کرکے زائرین کی جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنائیں۔ ایس یو سی کے سربراہ کا کہنا ہے کہ  میں نے کبھی بھی کسی محاذ آرائی کی بات نہیں کی۔ بلوچ برادری، پختون برادری اس ملک کے شہری اور ہمارے بھائی ہیں، میں حکومت سے مطالبہ کرتا ہوں کہ فوری طور پر زائرین کا راستہ محفوظ بنا کر اسے کھولا جائے بصورت دیگر ملت تشیع پاکستان زیارات پر جانے کیلئے راستہ ازخود کھلوائیگی۔
اس سے قبل برسی کے پروگرام سے ڈپٹی اسپیکر سندھ اسمبلی اور پی پی پی سندھ کی راہنما سیدہ شہلا رضا، آل پاکستان شیعہ ایکشن کمیٹی کے راہنما علامہ مرزا یوسف حسین، مجلس وحدت مسلمین کے راہنما علامہ اعجاز بہشتی، شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ عارف واحدی، آغا محمد رضا صوبائی رکن اسمبلی ایم ڈبلیو ایم اور کوئٹہ یکجہتی کونسل کے راہنماوں نے خطاب کیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button