پاکستانی شیعہ خبریں

طابنائزیشن کے خلاف ایم کیوایم کی یکجہتی ریلی

شیعہ نیوز (کراچی) متحدہ قومی موومنٹ کے زیر اہتمام پاک افواج، رینجرز، ایف سی اور پولیس اور دیگر سیکورٹی اداروں کے افسروں اور جوانوں اور عام شہریوں کے بہیمانہ قتل اور دہشت گردی کے واقعات کے خلاف 23 فروری کو عظیم الشان یکجہتی ریلی میں قرارداد پیش کی گئی جو ایم کیو ایم کی رابطہ کمیٹی کے رکن حیدر عباس رضوی نے پیش کی جو درج ذیل ہے۔ آج کی اس عظیم الشان اور تاریخ ساز یکجہتی ریلی کے لاکھوں شرکاء مسلح افواج، رینجرز، پولیس اور قانون نافذ کرنے والے دیگر اداروں کے اہلکاروں سے مکمل یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں اور پاکستان کی بقاء و سلامتی کیلئے طالبان دہشت گردوں کے خلاف کارروائی میں ان کے ساتھ ہیں۔ آج کی اس عظیم الشان ریلی کے شرکاء مساجد، امام بارگاہوں، بزرگان دین کے مزارات، غیر مسلم پاکستانیوں کی عبادت گاہوں، اسکولوں اور بازاروں میں خودکش حملوں اور بم دھماکوں کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں اور دہشت گردی کے واقعات کو اسلامی تعلیمات کے منافی قرار دیتے ہیں۔یہ اجتماع اس بات کا اعلان کرتا ہے کہ پاکستان ایک آزاد اسلامی ریاست ہے، کسی ایک فرقہ، فقہہ، عقیدہ یا مسلک کے ماننے والوں کی جاگیر نہیں۔
علامہ عباس کمیلی نے ریلی کے شرکاء کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ سب ظلم کے خلاف صف آراء ہوچکے ہیں اور آپ نے یہ اعلان کردیا ہے کہ ہم ظالم قوتوں کے آگے کبھی ہتھیار نہیں ڈالیں گے بلکہ ان سے ہتھیار ڈلوائیں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button