پاکستانی شیعہ خبریں

شمالی وزیرستان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے طالبان رہنما عصمت اللہ شاہین 3ساتھیوں سمیت ہلاک

شیعہ نیوز (کے پی کے) میرانشاہ میں گاڑی پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے  طالبان رہنما عصمت اللہ شاہین بیٹنی اپنے 3ساتھیوں سمیت ہلاک ہوگئے۔
زرائع کے مطابق شمالی وزیرستان کی تحصیل میرانشاہ کے علاقے درگاہ منڈی میں نامعلوم افراد ایک گاڑی پر فائرنگ کرکے فرار ہوگئے، فائرنگ سے گاڑی میں موجود 4 افراد موقع پر ہی ہلاک ہوگئے۔ لاشوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا جہاں  ہلاک افراد میں سے ایک کی شناخت تحریک طالبان کےعصمت اللہ شاہین بیٹنی کے نام سے ہوئی ہے جبکہ دیگر افراد ان کے ساتھی تھے۔ تاہم اب تک تحریک طالبان پاکستان کی جانب سے ان کی ہلاکت کی تصدیق یا تردید نہیں کی۔
واضح رہے کہ گزشتہ برس امریکی ڈرون حملے کے نتیجے میں حکیم اللہ محسود کی ہلاکت کے بعد عصمت اللہ شاہین بیٹنی نے نئے امیر کے تقرر تک تحریک طالبان پاکستان کی مرکزی شوری کے امیر کی حیثیت سے خدمات سرانجام دیں تھیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button