پاکستانی شیعہ خبریں

آئی جی خیبر پختونخوا پر حملے کی کوشش ناکام، طالبان کمانڈر ساتھیوں سمیت گرفتار

شیعہ نیوز (پشاور) پولیس اور حساس اداروں نے آئی جی خیبرپختونخوا اور اعلیٰ پولیس حکام پر حملے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے طالبان کمانڈر قاری انس کو دو ساتھیوں سمیت گرفتار کر لیا ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق طالبان کمانڈر قاری انس عرف ابوموسیٰ صوابی انٹرچینج کے قریب گھات لگائے بیٹھے تھے، اطلاع ملنے پر پولیس اور حساس اداروں کے اہل کاروں نے آپریشن کر کے طالبان کمانڈر قاری انس کو دو ساتھیوں سمیت گرفتار کر لیا۔ ملزمان کے قبضہ سے جدید اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے۔ ذرائع کے مطابق ملزمان صوابی انٹرچینج سے گزرنے والے آئی جی خیبرپختونخوا ناصر درانی سمیت پولیس کے اعلیٰ حکام کو نشانہ بنانے کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button