پاکستانی شیعہ خبریں
حیدرآباد میں دہشتگردی کا خطرہ، سیکیورٹی ہائی الرٹ کردی گئی
شیعہ نیوز (حیدرآباد) دہشتگردی کے خطرے کے پیش نظر سندھ کے شہر حیدرآباد میں سیکیورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی ہے، سیشن کورٹ اور ہائیکورٹ جانے والے راستوں کو ہائی سیکیورٹی زون قرار دے دیا گیا ہے۔ پولیس حکام کے مطابق ڈسٹرکٹ سیشن جج حیدرآباد کی جانب سے پولیس حکام کو ہدایت کی گئی ہے کہ سیشن کورٹ میں سیکیورٹی خدشات ہیں اور دہشتگردی کا خطرہ موجود ہے جبکہ ایس ایس پی ہاﺅس، سندھ ہائیکورٹ اور ڈی سی ہاﺅس کو بھی حساس قرار دیا گیا ہے۔ جس کے بعد پولیس حکام نے ایس ایس پی چوک سے شاہراہ میراں روڈ کو ہائی سیکیورٹی زون قرار دے کر سڑک پر رکاوٹیں لگا دیں ہیں اور بڑی گاڑیوں کے گزرنے پر بھی پابندی عائد کر دی ہے۔