پاکستانی شیعہ خبریں
پروفیسر تقی ہادی کا قتل دہشتگردی روکنے میں ناکامی کا نتیجہ ہے، نیاز نقوی
شیعہ نیوز (کراچی) وفاق المدارس الشیعہ کے نائب صدر مولانا سید نیاز حسین نقوی نے کراچی میں معروف خطیب پروفیسر تقی ہادی کی دہشت گردوں کے ہاتھوں شہادت پر شدید رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے اسے دہشت گردی روکنے میں ناکامی کا نتیجہ قرار دیا۔ انہوں نے کہا آپریشن کے باوجود کراچی میں دہشت گردی کا بازار گرم ہے، روزانہ شہریوں کی لاشیں گرائی جا رہی ہیں، دہشت گردوں کا نیٹ ورک ختم کرنے کیلئے بے رحم آپریشن کیا جائے۔ مولانا نیاز نقوی نے صدر مملکت سے مطالبہ کیا کہ پورے ملک میں بالعموم اور اپنے شہر میں بالخصوص امن کے قیام کیلئے قرآنی حکم پر عمل کرتے ہوئے قاتلوں کی سزائے موت کیخلاف رحم کی اپیلیں مسترد کرتے ہوئے سزا ؤں پر عملدرامد کرائیں۔