پاکستانی شیعہ خبریں

پاکستان نے سعودیہ کی معرفت شامی باغیوں کو ہتھیار دیئے تو وہ القاعدہ تک پہنچ جائیں گے، خورشید شاہ

شیعہ نیوز (سکھر) قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف خورشید شاہ نے کہا ہے کہ جنگ بندی کا اعلان کرکے طالبان اپنی قوت مجتمع کرنے اور چھوٹے گروہوں کو منظم کرکے اپنے ساتھ ملانے کے لیے وقت حاصل کرنا چاہتے ہیں۔ جنگ بندی سے اگر امن قائم ہو سکے تو خوشی ہوگی لیکن ہمیں لگتا ہے کہ اس کا کوئی نتیجہ برآمد نہیں ہوگا۔ سکھر میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حزب اختلاف سمیت دیگر سیاسی جماعتوں کی جانب سے وفاقی حکومت پر دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کرنے کا دباؤڈالنے کے بعد طالبان نے جنگ بندی کا اعلان کیا ہے، جنگ بندی 2 ملکوں کے درمیان ہوتی ہے جبکہ طالبان صرف ایک گروہ ہے، ان کے اعلان کو جنگ بندی نہیں کہا جا سکتا۔ ریاست سے مقابلہ کرنے کی کسی قوت میں صلاحیت یا ہمت نہیں ہوتی، حکومت کو چاہیئے کہ ہر قیمت پر ملک میں امن و امان قائم کرے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں اطلاعات ملی ہیں کہ سعودی عرب نے شام کے باغیوں کو اسلحہ فراہم کرنے کے لیے پاکستان سے رابطہ کیا ہے، پاکستان کو افغانستان میں جاری جنگ سے سبق حاصل کرنا چاہیئے، پاکستان دنیا کا ساتواں سپر پاور ملک ہے، اسے دوسروں کے جھگڑے میں نہیں پڑنا چاہیئے۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر پاکستان نے سعودی عرب کی معرفت شامی باغیوں کو ہتھیار دیئے تو وہ القاعدہ تک پہنچ جائیں گے، پاکستان کے حکمرانوں کو مسلمان ممالک کو آپس میں لڑانے کی بجائے ذوالفقار علی بھٹو کی طرح مسلمان ملکوں کے سربراہان کو ایک پلیٹ فارم پر متحد کرنے کے لیے کردار ادا کرنا چاہیئے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button