Uncategorized

قومی سلامتی پالیسی کے خلاف ملک گیر احتجاج کا آغاز پنجاب سے ہو گا ،مولانا فضل الرحمان

شیعہ نیوز (ملتان) جے یو آئی(ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے قومی سلامتی پالیسی کے خلاف ملک گیر احتجاج کا اعلان کیا ہے۔تفصیلات کے مطابق  جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا حکومت کی جانب سے پیش کی گئی قومی سلامتی پالیسی کے خلاف ملک گیر احتجاج کا اعلان کرتے ہوئے کہنا تھا کہ قومی سلامتی پالیسی کا اصل ہدف دینی مدارس ہیں  اور جے یوآئی(ف) اس پالیسی کے خلاف ملک گیر احتجاج کرے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت کی جانب سے قومی سلامتی پالیسی بناتے وقت ہم سے کسی قسم کی مشاورت نہیں کی گئی، اس پالیسی کے خلاف احتجاج کا سلسلہ ملتان سے شروع کریں گے جہاں ایک عظیم الشان جلسے کا انعقاد کیا جائے گا۔طالبان سے مذاکرات سے متعلق بھی مولانا فضل الرحمان اپنے تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ حکومت نے طالبان کے ساتھ مذاکرات کا درست راستہ اختیار نہیں کیا،حکومت مذاکرت پر نہ تو کوئی مشاورت کرتی ہے اور کوئی بھی  دلیل سمجھنے سے بھی قاصرہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button