Uncategorized

کورکمانڈرزکانفرنس،شمالی وزیرستان میں سرجیکل آپریشنزپربریفنگ

شیعہ نیوز (راولپنڈی) آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی زیر صدارت کور کمانڈر کانفرنس جاری ہے، عسکری ذرائع کا کہنا ہے کہ کانفرنس میں حکومت اور کالعدم طالبان پاکستان مذاکرات کور کمانڈر کانفرنس کے ایجنڈے کا اہم حصہ ہے، جب کہ اجلاس میں شمالی وزیرستان میں پاک افواج کے سرجیکل آپریشنز میں حاصل اہداف پر بریفنگ دی گئی۔
آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی زیر صدارت کور کمانڈر کانفرنس جنرل ہیڈکواٹرز راول پنڈی میں جاری ہے، اجلاس میں کنٹرول لائن سمیت مغربی و مشرقی سرحدوں کی صورت حال پر غور کے علاوہ کالعدم طالبان سے مذاکرات کیلئے حکومتی ٹیم میں مجوزہ نمائندگی پر بھی غور کیا جا رہا ہے۔ اجلاس میں شمالی وزیرستان سمیت ملک کی موجودہ صورت حال کا بھی جائزہ لیا گیا۔
عسکری ذرائع کے مطابق کانفرنس میں ملک کی اندرونی سیکیورٹی صورت حال پر غور کیا جا رہا ہے، کانفرنس میں کنٹرول لائن سمیت مغربی و مشرقی سرحدوں کی صورت حال پر بھی بریفنگ دی گئی۔ جنرل راحیل شریف دورہ متحدہ عرب امارات پر بھی کانفرنس کو اعتماد میں لیں گے۔آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری پریس ریلیز کے مطابق کور کمانڈرز کانفرنس ہر ماہ ہونے والا معمول کا اجلاس ہے، عسکری ذرائع کا کہنا ہے کہ آرمی چیف جنرل راحیل تمام کور کمانڈرز کے اعزاز میں عشائیہ بھی دیں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button