پاکستانی شیعہ خبریں

ایم ڈبلیو ایم خیبر پختونخوا کے سیکرٹری جنرل علامہ سبطین الحسینی کا دورہ ایبٹ آباد

شیعہ نیوز (ایبٹ آباد) مجلس وحدت مسلمین خیبر پختونخوا کے سیکرٹری جنرل علامہ سید سبطین حسین الحسینی نے ضلع ایبٹ آباد کا تنظیمی دورہ کیا، اس موقع پر صوبائی سیکرٹری تنظیم سازی علامہ سید وحید عباس کاظمی بھی ان کے ہمراہ تھے۔ علامہ سبطین حسین الحسینی کو ضلعی کابینہ نے چھچھہ میرا تحصیل حویلیاں کا دورہ کروایا۔ جہاں انہوں نے تحصیل حویلیاں کی برزگ شخصیت سید مطلوب حسین شاہ سے ملاقات کی اور مسجد و امام بارگاہ کے لئے وقف شدہ زمین کا معائنہ کیا، بعد ازاں علامہ سبطین الحسینی نے مذہبی شخصیت میر محمد عرف روڑا سائیں سے انکے فرزند خانویز علی سے تعزیت کی۔

انہوں نے تحصیل حویلیاں میں وحدت پارکنگ ہائوس کا افتتاح کیا۔ اس کے بعد ضلعی کابینہ کے سہ ماہی اجلاس میں ضلع ابیٹ آباد امام بارگاہ میں بطور مہمان شرکت کی، اس موقع پر ایم ڈبلیو ایم کی صوبائی شوریٰ عالی کے سینئر رکن علامہ جہانزیب حسین جعفری اور صوبائی سیکرٹری تنظیم سازی علامہ وحید عباس کاظمی اور قلب عباس بھی موجود تھے۔ اجلاس میں ایبٹ آباد ڈسٹرکٹ کی کابینہ، تحصیل حویلیاں یونٹ کی کابینہ، کاکول یونٹ ،ناڑہ ستوڑہ اور کرہکی کی سے تنظیمی اراکین نے شرکت کی۔ اس موقع پر سیکرٹری جنرل ضلع ایبٹ آباد سید مدثر علی کاظمی نے اپنی کابینہ کی سہ ماہی کارگردگی رپورٹ پیش کی۔

بعدازاں علامہ جہانزیب حسین جعفری نے خطاب کرتے ہوئے اتحاد بین المسلمین پر روشنی ڈالی۔ علامہ سبطین الحسینی نے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے علاقائی مسائل سنے اور انکے حل کے لئے اپنے بھرپور تعاون کی یقین دہانی کرائی، اس موقع پر ایم ڈبلیو ایم کاکول یونٹ کے نو منتخب سیکرٹری جنرل سید سبطین حسین شاہ سے حلف لیا گیا، آخر میں مجلس وحدت مسلمین خیبر پختونخوا کی شوریٰ عالی کے رکن علامہ جہانزیب حسین جعفری نے دعائے خیر کی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button