Uncategorized

آئین اور ریاست کے باغیوں کے خلاف آپریشن فوج کا اولین فریضہ ہے، ثروت قادری

شیعہ نیوز (لاہور) پاکستان سنی تحریک کے سربراہ محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا کہ رسول اکرم ﷺ کی عزت و ناموس کیلئے جان فدا کرنا مومن کی معراج ہے۔ آئین اور ریاست کے باغیوں کے خلاف آپریشن فوج کا قانونی حق اور اولین فریضہ ہے۔ دس سال سے ملک و قوم کے خلاف مسلح جدوجہد کرنے والوں اور آئین کو غیر اسلامی کہنے والوں سے مذاکرات کا مطلب ان کی بالادستی کو تسلیم کرنا ہے۔ قوم کا پیمانہ صبر سے لبریز ہو چکا ہے۔ 50 ہزار سے زائد شہادتوں کے بعد مذاکرات کی آنکھ مچولی میں 460 مزید جانیں قربان ہو گئیں ہیں۔ ملک میں امن کی بحالی کے لیے دہشتگردوں سے مذاکرات کا دروازہ ہمیشہ کے لیے بند کرنا ہو گا۔ گلی گلی خون کی ہولی کھیلنے والوں سے نجات کے لیے قوم کی نظریں پاک فوج پہ لگی ہوئی ہیں۔ پیر سید نوید الحسن شاہ مشہدی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ انبیاء کرام کی توہین برداشت نہیں کی جاسکتی۔ تحریک صراطِ مستقیم تمام اہلسنت وجماعت کا متحدہ سٹیج ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button