شام میں پاکستانی کرائے کے قاتلوں کی فراہمی ملکی سالمیت اور غیرتِ اسلامی کیخلاف ہے، علامہ احمد اقبال
شیعہ نیوز ﴿خیرپور﴾ مجس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکریٹری امور تربیت علامہ سید احمد اقبال رضوی نے کہا ہے کہ پاکستان میں جاری دہشتگردی کا اصل محرک امریکی، اسرائیلی، سعودی اور بھارتی سرمایہ کاری ہے، جہاد افغانستان کے نام پر مدرسوں میں پالے گئے طالب علم آج تعلیم، معلم، قرآن و سنت کا بے دریغ قتل عام کر رہے ہیں، پاکستان کی بقاء اور سلامتی کی خاطر شیعہ سنی مسلمانوں کا اکٹھا ہونا انتہائی ضروری ہے، دہشتگردی کے خلاف منظم ہوئے بغیر مقابلہ نہیں کیا جا سکتا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز ممتاز گراؤنڈ خیرپور میں ایم ڈبلیو ایم سندھ کے زیر اہتمام منعقدہ لبیک یا رسول اللہ (ص) کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ علامہ سید احمد اقبال رضوی نے کہا کہ حکمران دہشتگردوں سے ساز باز کر چکے ہیں اب عوام کو خود ملک بچانے کیلئے میدان میں آنا ہوگا۔
علامہ سید احمد اقبال رضوی نے کہا کہ دنیا کی واحد اسلامی ایٹمی پاور پاکستان کو امریکا کبھی پرُامن یا طاقتور ہوتا نہیں دیکھ سکتا۔ انہوں نے کہا کہ اسرائیل اور سعودی عرب مشرق وسطیٰ میں اپنی جنایت کاریوں کو فروغ دینے کے لئے ہمارے حکمرانوں کو بھاری رقوم کے ذریعے خرید رہے ہیں۔ مرکزی رہنماء ایم ڈبلیو ایم کا کہنا تھا کہ پاکستانی سیاسی قیادت مسلمانوں کے ہاتھوں مسلمانوں کے قتل عام کی سعودی سازش سے باز رہیں۔ علامہ سید احمد اقبال نے مزید کہا کہ شام میں تکفیریت کی ترویج اور بقاء کیلئے پاکستانی کرائے کے قاتلوں کی فراہمی کو پاکستان کے محب وطن عوام ملکی سالمیت اور غیرتِ اسلامی کے برخلاف تصور کرتے ہیں۔