Uncategorized

اٹک، تکفیری دہشت گردوں کی فائرنگ سے شیعہ ڈاکٹر بابر علی شہید

شیعہ نیوز (اٹک) آبادی کے لحاظ سے پاکستان کے سب سے بڑے صوبہ پنجاب کے علاقے حسن ابدال میں امریکی و سعودی نواز دہشتگردوں کی فائرنگ سے شیعہ ڈاکٹر بابر علی شہید ہوگئے۔ شیعہ نیوز کو موصول اطلاعات کے مطابق تکفیری دہشتگردوں نے ڈاکٹر بابر علی کو اس وقت اپنی درندگی کانشانہ بنایا جب وہ امام بارگاہ سے اپنے گھر جارہے تھے کہ گھات لگائے تکفیری دہشتگردوں نے فائرنگ کردی جس سے وہ موقع پرہی شہید ہوگئے۔ شہید ڈاکٹر بابر علی امام بارگاہ کے خادم تھے۔ دیگر ذرائع کے مطابق ڈپٹی ڈی ایچ او اٹک ڈاکٹر بابر علی حسن ابدال میں اپنے گھر کے قریب نامعلوم حملہ آوروں کی گولیوں کا نشانہ بن گئے، دو نامعلوم افراد نے اس وقت ان پر گولیاں برسا دیں جب وہ گزشتہ شب حسب معمول اپنے ذاتی نجی ہستپال سے سرکاری گاڑی میں اپنے گھر جارہے تھے، عینی شاہدین کے مطابق دو افراد نے گاڑی کے سامنے آکر پستول سے ان پر فائرنگ کی جس وجہ سے وہ موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے۔ ابتدائی رپورٹ کے مطابق انہیں پستول کی پانچ گولیاں لگیں، ملزم موقع واردات سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ واضح رہے کہ نواز شریف کی حکومت نے سعودی عرب کی غلامی کے تمام ریکارڈ توڑ دیئے ہیں اور تکفیریوں کو کھلی چھٹی دے کر یہ عوام کو یہ پیغام دیا ہے کہ نواز شریف کی صورت میں مسلم لیگ ن کی نہیں بلکہ تکفیریوں کی حکومت ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button