Uncategorized

حکومت دہشت گردی کے واقعات کو روکنے میں مکمل ناکام ہوچکی ہے، اطہر عمران طاہر

شیعہ نیوز (لاہور)  امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی صدر  اطہر عمران طاہر نے کراچی میں وفاقی اردو یونیورسٹی کے طالبعلم اور آئی ایس او کے فعال ترین رکن عارف حسین کی شہادت پر اظہار مذمت کرتے ہوئے کہا کہ حکومت دہشت گردی کے واقعات کو روکنے میں مکمل ناکام ہوچکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے یہ واقعات حکومت کی رٹ کو چیلنج اور وطن عزیز پاکستان کے خلاف گہری سازش ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عارف حسین آئی ایس او وفاقی اردو یونیورسٹی کے سرگرم کارکن تھے، جن کو آج اس وقت ظلم کا نشانہ بنایا گیا جب وہ پڑھا کر گھر واپس جا رہے تھے۔ حکومت سے فی الفور دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کرتے ہیں، بصورت دیگر پاکستان کے باشعور عوام سڑکوں پر آکر اپنے مطالبات منوانے کا حق محفوظ رکھتے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button