Uncategorized

کالعدم لشکر جھنگوی کے سربراہ ملک اسحاق کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ

شیعہ نیوز (لاہور) لاہور ہائیکورٹ کے دو رکنی بنچ نے کالعدم دہشتگرد تنظیم لشکر جھنگوی کے سربراہ ملک اسحاق کی ضمانت کی درخواست کی سماعت کی۔ عدالت میں کالعدم تنظیم کے رہنماء ملک اسحاق کی جانب سے وکلاء نے موقف اختیار کیا کہ ان کے خلاف اشتعال انگیز تقاریر کرنے کے دو بے بنیاد مقدمات درج کیے گئے تھے۔ ان مقدمات میں پولیس ہی مدعی اور گواہ ہے۔ عدالت سے استدعا ہے کہ اس کی درخواست ضمانت منظور کی جائے۔ عدالت میں سرکاری وکیل نے موقف اختیار کیا کہ ملک اسحاق کے خلاف قانون کے مطابق مقدمات درج کیے گئے ہیں۔ سرکاری وکیل نے درخواست ضمانت خارج کرنے کی استدعا کی۔ عدالت نے دونوں فریقین کے وکلا کے دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کر لیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button