پاکستانی شیعہ خبریں

ڈی آئی خان، جماعتہ الدعوۃ کا ’’نظریہ پاکستان مارچ‘‘ کالعدم سپاہ صحابہ کی شرکت کیوجہ سے ناکام

شیعہ نیوز (ڈی آئی خان) ڈیرہ اسماعیل خان میں جماعت الدعوۃ کے زیر اہتمام نظریہ پاکستان مارچ کا انعقاد کیا گیا۔ مارچ کا آغاز ٹانک اڈے کے قریب واقع مرکز عبد اللہ بن مسعود سے ہوا۔ جو سرکلر روڈ سے ہوتے ہوئے ڈیرہ پریس کلب کے سامنے جلسے میں تبدیل ہوگیا۔ جلسے سے جماعت الدعوۃ کے زونل امیر عتیق الرحمان چوہان، انجمن تاجران کے صدر محمد جمیل، مقامی کالم نویس سہیل عزمی، قاری خلیل سراج، جماعت اسلامی کے ضلعی جنرل سیکرٹری زاہد محب اللہ اور کالعدم سپاہ صحابہ کے سرغنہ خلیفہ عبدالقیوم نے خطاب کیا۔ کالعدم سپاہ صحابہ کے جھنڈوں کی وجہ سے مارچ کو عوامی پذیرائی نہ مل سکی اور بمشکل 100 افراد شریک ہوئے۔ مارچ کے اختتام پر عتیق الرحمان چوہان نے قرارداد پیش کی کہ بھارت کو پسندیدہ ترین ملک کا درجہ دیا گیا تو حکمرانوں کی اینٹ سے اینٹ بجا دیں گے اور اڈیالہ جیل میں قید آزاد کشمیر کے حریت کمانڈر ذکی الرحمان کو فی الفور رہا کیا جائے۔ واضح رہے کہ ڈیرہ اسماعیل خان میں بے گناہ شیعہ سنی عوام کی قتل و غارت گری کی وجہ سے عوام کالعدم سپاہ صحابہ سے شدید نفرت کرتے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button