پاکستانی شیعہ خبریں

بلوچستان کے شہر ژوب میں بجلی کی طویل لوڈشیڈنگ کے خلاف اہل علاقہ کا احتجاج

شیعہ نیوز (کوئٹہ) بجلی کی طویل لوڈشیڈنگ اور ہائی اسکول اپوزئی میں پرنسپل کی عدم تعیناتی کے خلاف ژوب میں شہریوں نے احتجاج کرتے ہوئے ٹائریں جلا کر پانچ گھنٹہ تک قومی شاہراہ بلاک کردی جس سے مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا، تاہم حکام کی یقین دہانی پر شاہراہ کھول دی گئی۔ تفصیلات کے مطابق کلی اپوزئی ژوب کے رہائشیوں نے کلی اپوزئی میں بجلی کی طویل لوڈشیڈنگ اور گورنمنٹ ہائی اسکول اپوزئی میں پرنسپل کی عدم تعیناتی کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے ٹائریں جلا کر شاہین چوک کے مقام پر ڈیرہ اسماعیل قومی شاہراہ کو بلاک کردیا۔ اس موقع پر مظاہرین سے کیسکو کے خلاف نعرے بازی کی اطلاع ملنے پر پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچی۔ بعد ازاں کیسکو ژوب کے ایس ڈی او حبیب اللہ مندوخیل، اے سی اصغر علی، ضلعی تعلیم افسر شیخ موسیٰ خان اور دیگر نے احتجاج کرنے والوں سے کامیاب مذاکرات کئے جس کے بعد شاہراہ کو حکام کی یقین دہانی پر پانچ گھنٹہ بند رہنے کے بعد ٹریفک کیلئے کھول دیا گیا۔ شاہراہ کی بندش سے عوام کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button