پاکستانی شیعہ خبریں
حکومت کو عوام کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے کی ضرورت ہے، آغا رضا رضوی
شیعی نیوز (کوئٹہ) مجلس وحدت مسلمین کے رہنما اور رکن صوبائی اسمبلی سید محمد رضا نے سریاب روڈ پر بم دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ دہشتگرد اپنے عزائم میں کبھی بھی کامیاب نہیں ہوں گے، حکومت کو عوام کو تحفظ دینے میں کوئی کسر نہیں چھوڑنی چاہیئے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے مقامی صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ رکن صوبائی اسمبلی آغا رضا رضوی نے کہا کہ حکومت کی ذمہ داری ہے کہ وہ عوام کو تحفظ فراہم کرے اور جو قوتیں صوبے کے امن کو خراب کرنا چاہتے ہیں، ان کے ساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت عوام کو امن دینے اور اپنے ایجنڈے پر عمل پیرا ہوکر امن و امان کی صورتحال میں بہتری لانے کی بھرپور کوشش کرے اور حکومت کو عوام کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے کی بھرپور کوشش کرنی چاہیئے۔