پاکستانی شیعہ خبریں

زائرین کی بس سخت سیکورٹی میں تفتان سے کوئٹہ روانہ

شیعہ نیوز(کوئٹہ)ایران سے آنے والے 200سے زائد زائرین کو سخت سیکورٹی میں تفتان سے کوئٹہ روانہ کردیاگیا کوئٹہ پہنچنے کے بعد وہ اپنے علاقوں کو روانہ ہو گئے ۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ ایک عرصے سے زائرین پر حملے کرنے کے بعد انتظامیہ نے سیکورٹی پالیسی تبدیل کر تے ہوئے گزشتہ روز 200سے زائد زائرین کو سخت سیکورٹی میں12بسوں پر مشتمل قافلہ کردیا جن میں مرد خواتین‘بوڑھے اور بچے بھی شامل ہیں یاد رہے کہ کوئٹہ تفتان شاہراہ پر خصوصاً درینگڑھ اور مستونگ کے قریب زائرین کی بسوں کو متعدد بار دہشتگردی کا نشانہ بنایا جاتا رہا ہے جس میں اب تک سینکڑوں زائرین کو بموں سے اڑا کر یا پھر بسوں سے اتار کر شہید کیا گیا ہے

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button