خیرپور، تکفیری دہشت گردوں کی فائرنگ سے شیعہ عالم دین مولانا محمد یونس چانڈیو زخمی
شیعہ نیوز (خیرپور) سندھ کے ضلع خیرپور کی تحصیل کنگری میں شیعہ عالم دین مولانا محمد یونس چانڈیو کو ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بنایا گیا ہے ۔اطلاعات کے مطابق مولانا محمد یونس چانڈیو آج صبح فجر کی نماز پڑهانے مسجد جا رہے تهے کہ راستہ میں نامعلوم افراد نے اندھا دھند فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں مولانا شدید زخمی ہوگئے۔ انہیں زخمی حالت میں مقامی اسپتال منتقل کیا گیا ۔ ڈاکٹرز کے مطابق جسم میں لگی گولیاں نکال دی گئی ہیں تا ہم مولانا کی حالت انتہای خطرے میں ہے ۔ واقعےکی شدید مذمت کرتے ہوئے علماء، سیاسی شخصیات اور عمائدین نے کہا کہ خیرپور میں شرپسندوں کی جانب سے یہ پہلا حملہ نہیں، اس سے قبل بھی شیعہ املاک اور شخصیات کو نشانہ بنایا جاچکا ہے اور حکومت کو اس سلسلے میں مکمل معلومات ہیں لیکن کوئی عملی اقدام نہیں کیا جاتا۔ اس موقع پرشیعہ علماء کونسل خیرپور کے ضلعی صدرعلامہ سید اسد اقبال زیدی نے شدید غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کی عدم دلچسپی اور غلط پالیسیوں کی وجہ سے خیرپور سمیت پورے ملک میں اہل تشیع کا قتل عام ہو رہا ہے لیکن معلوم ہوتا ہے کہ حکومت کے پاس امن برقرار رکهنے کی کوئی ٹهوس پالیسی نہیں ہے انہوں نے مطالبہ کیا کہ پولیس ملزمان کے خلاف رپورٹ درج کرکے فوری گرفتاری عمل میں لائے ۔