وحدت یوتھ اور خیر العمل فاؤنڈیشن کی تھر میں امدادی سرگرمیاں جاری
شیعہ نیوز (تھر) وحدت یوتھ پاکستان صوبہ سندھ اور مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے ذیلی ادارے خیر العمل فائونڈیشن پاکستان سندھ کے زیر اہتمام تھر میں قحط سالی کے بعد ایک امدادی ٹیم روانہ کی گئی جس میں ماہرین امراض سمیت وحدت یوتھ کے جوان شامل تھے، امدادی ٹیم کی سربراہی مجلس وحدت مسلمین پاکستان صوبہ سندھ کے سیکرٹری فلاح و بہبود سید امتیاز بخاری کرر ہے ہیں، امدادای ٹیم میں دس ڈاکٹر، بیس وحدت یوتھ کے جوانوں سمیت بیس اسکاٹس کو شامل کیا گیا تھا۔ امدادی کارکنان نے تھر کے مختلف علاقوں اور دیہاتوں میں جا کر قحط سے متاثرین انسانوں کی مدد کی، واضح رہے کہ امدادی ٹیم مورخہ 26مارچ کو امدادی سرگرمیوں کے لئے روانہ ہوئی تھی جو کہ مسلسل ایک ہفتہ تک امدادی سرگرمیوں میں مصروف عمل رہنے کے بعد واپس لوٹ آئی ہے۔
امدادی ٹیم نے تھر میں متاثرہ علاقے میں تین روزہ امدادی اور طبی امدادی کیمپ کا انعقاد کیا جس کے نتیجے میں سیکڑوں متاثرین کو سہولیات فراہم کی گئیں، خیر العمل فانڈیشن کی امدادی ٹیم کے زیراہتمام لگائے جانے والے امدادی کیمپ چھاچھرو، آدم جوتر، گاں جمال رند، سمیت متعدد مقامات پر لگائے گئے جہاں مجموعی طور پر چار ہزار سے زائد متاثرین کی دیکھ بھال سمیت سہولیات فراہم کی گئیں۔