پاکستانی شیعہ خبریں

اسلامی نظریاتی کونسل کیخلاف سندھ اسمبلی کی قرارداد کا مقصد دہشتگردی کو بڑھانا ہے، مولانا عبدالواسع

شیعہ نیوز (کوئٹہ) سندھ اسمبلی میں اسلامی نظریاتی کونسل کے خلاف قرارداد ملک کے استحکام اور ملک توڑنے کے خلاف سازش ہے۔ ان خیالات کا اظہار بلوچستان اسمبلی کے اپوزیشن لیڈر مولانا عبدالواسع نے بلو چستان اسمبلی کے اپوزیشن چمبر میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ سندھ اسمبلی کی جانب سے اسلامی نظریاتی کونسل کو ختم کرنے کی قرارداد کو فوراً واپس لیا جائے اور انہوں نے قرارداد پیش کرنے والوں کے خلاف غداری کا مقدمہ قائم کرنے کا مطالبہ کیا اور کہا ہے کہ آزادی سے لیکر اب تک انہیں سیکولر قوتوں اور طالع آزماؤں نے ملک کو تباہی سے دوچار کیا ہے اور ملک کی موجودہ صورتحال بھی انہیں قوتوں کی کارستانی ہے ملک سے غداری کی قرارداد پاس کرنے والوں کے عزائم دہشتگردی اور انتہاء پسندی کو تقویت دینا ہے موجودہ حالات میں جب ملک کی سا لمیت کو خطرہ لاحق ہیں ایسے میں متنازعہ قرارداد پاس کرکے قرارداد مقاصد کو فراموش کیا گیا ہے جس کی بنیاد پر آزادی کی تحریک چلی اور لاکھوں مسلمان شہید ہوئیں لاکھوں بچے یتیم ہوئیں یہ ملک ’’کلمہ طیبہ‘‘ کی بنیاد پر حاصل کیا گیالیکن ان مقاصد کو نہ صرف نظرانداز کیاگیا بلکہ اس کے خلاف قرارداد مقاصد اور نظریات پاکستان کی بنیاد کو ختم کرنے کیلئے وقتاً فوقتاً ایسے حالات پیدا کئے گئیں اور کئی اوقات میں ایسی سازشیں ہوتی رہی سند ھ اسمبلی کی قرارداد کو غداری سمجھتے ہے ایک جانب مسلح قوتوں اور طالبان سے بات کرکے انہیں آئین پاکستان میں رہ کر اپنی بات منوانے کیلئے مذاکرات کی باتیں کی جارہی ہے تو دوسری جانب اسمبلی کے اندر بیٹھے لوگ آئین پاکستان کے بر خلاف کام کررہے ہیں ایسے آئین کو نہ ماننے والے پہاڑوں پر بیٹھے لوگوں سے کیا گلہ ہو سکتا ہیں۔

انہوں نے کہا کہ تمام ارکان اسمبلی اس وجہ سے اپنے آپ کو ملک کا وفادار سمجھتے ہے اور ان لوگوں کو غدار سمجھتے ہے جو آئین کو نہیں مانتے لیکن اسمبلی میں بیٹھے ہوئے کچھ لوگ غداری کے مرتکب ہوئے ہے اور آئین پاکستان کے تحت بنائے گئے ادارے کو ختم کرنی کی باتیں کررہے ہے ایسے میں لوگ بندوق اٹھانے پر مجبور ہوجائیں گے پاکستان کے مقاصد کو نظر انداز کرنے کی وجہ سے موجودہ حالات پیدا ہوئے جو لوگ مذاکرات کررہے ہے اور آئین کے اندر رہتے ہوئے اسلامی نظام کے نفاذ کیلئے کوشاں ہے سند ھ اسمبلی کی قرارداد سے ان کی حوصلہ شکنی کرنے کی کوشش کی گئی ہیں اسلامی نظریاتی کونسل معاشرے کیلئے قیام کیلئے تجاویز اور سفارشات مرتب کرتی ہے جس کی روشنی میں قانون سازی کی جاتی ہے سند ھ اسمبلی کی قرارداد کا مقصد دہشتگردی کو بڑھانا ہے ملک میں کچھ قوتیں پاکستان کو ترقی کی راہ پر گامزن اور مستحکم نہیں دیکھنا چاہتی خوشنما نعروں کی آڑ میں ملک کو پسماندگی کی طرف لے جایا جارہا ہے انہوں نے کہا کہ سندھ اسمبلی کی قرارداد کو فوری طور پر واپس لیا جائے اور اسمبلی کو توڑ کو نئے الیکشن کرائے جائے جن لوگوں نے متنازعہ قرارداد میں حصہ لیا ہے ان پر پابندی لگائی جائیں

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button