Uncategorized

طالبان باغی اور خارجی ہیں، ان کو گرفتار کرکے جیل میں ڈالا جائے، پیر معصوم نقوی

شیعہ نیوز (لاہور) جمعیت علمائے پاکستان نورانی کی سپریم کونسل کے چیئرمین پیر سید محمد معصوم حسین نقوی نے کہا ہے کہ وفاقی وزیر داخلہ چودھری نثار علی خان طالبان کی وکالت کرنے کی بجائے اپنی منصبی ذمہ داریاں پوری کریں۔ جے یو پی نورانی میڈیا سیل کی طرف سے جاری بیان میں پیر معصوم نقوی نے کہا کہ چودھری نثار علی خان کو طالبان دہشت گردوں سے اتنی ہمدردی ہے تو انہیں چاہیے کہ وہ طالبان دہشت گردوں کے سرغنہ مولوی فضل اللہ کی بیعت کرلیں۔ اس سے ان کو سکون حاصل ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ جنگ بندی کے نام پر طالبان کی طرف سے دھماکے نہ کئے جانے پر خوشی منانے والے 60 ہزار پاکستانی شہدا کے ورثا کے زخموں پر نمک چھڑک رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ طالبان کسی رعایت کے مستحق نہیں ہیں۔ حکومت نے پاکستانیوں کے جذبات مجروح کرتے ہوئے 19۔ دہشت گردوں کی رہائی کے بعد اب مزید 13۔ درندوں کی رہائی کا اعلان شرمنا ک ہے۔

پیر معصوم نقوی نے کہا کہ حکومت اب طالبان کی منت سماجت کر رہی ہے کہ یرغمالی پاکستانیوں کو رہا کیا جائے۔ مگر طالبان نے رہا کئے گئے دہشت گردوں کو اپنا کارکن تسلیم کرنے سے انکار کر دیا ہے تو حکومت کے لئے ڈوب مرنے کا مقام ہے۔ اسی لئے پاکستان کی اکثریت کا مطالبہ کیا ہے کہ طالبان باغی اور خارجی ہیں۔ ان کو گرفتار کر کے جیل میں ڈالا جائے نہ کہ ان کے ساتھ مذاکرات کئے جائیں۔ پیر معصوم نقوی نے کہا کہ آئین پاکستان کے منکروں کے ساتھ مذاکرات کا مطلب دہشت گردی کا جواز تسلیم کرنے کے مترادف ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button