پاکستانی شیعہ خبریں

خیرپور، کالعدم سپاہ صحابہ کے دہشتگردوں کی آماجگاہ مسجد شمس کو سیل کردیا گیا، حسینی فورس کا خیرمقدم

شیعہ نیوز (خیرپور) سندھ کے اہم ترین شہر خیرپور میں موجودکالعدم سپاہ صحابہ کے  دہشتگردوں کی آماجگاہ  مسجد شمس کو حکومت کی جانب سے سیل کردیا گیا ۔نمائندے کی اطلاعات کے مطابق جب کالعدم تنظیم کے افراد  مسجد کی سیل توڑنے کے لیے مسجد کے قریب گئے تو وہاں موجود پولیس کے جوانوں نے  سپاہ صحابہ کے افراد کی ڈنڈوں سے پٹائی کی اور ان کو گرفتار کیا ۔ پولیس کی اس کارروائی کو خیرپور کی سنی شیعہ عوام  کی جانب سے سراہا جارہا ہے۔ اس موقع پر شیعہ نیوز کے نمائندے سے گفتگو کرتے ہوئے موقع پر موجود ایک شخص عبدالراق چانڈیو نے کہا کہ خیرپور شہر میں کوئی فرقہ واریت نہیں ہے، یہ کچھ  دہشتگردوں کا ٹولہ ہے جو اس مسجد سے شیعہ سنی مسلمانوں کو لڑانے کے لئے سرگرم عمل ہے ،یہ دہشتگرد سنی نہیں ہیں سنیوں کو بدنام کررہے ہیں۔

درایں اثناء مسجد شمس کو سیل کئے جانے پر حسینی فورس کے سربراہ اشتر رضا اشتر نے پولیس کے جوانوں کی ہمت و بہادری پر خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ کالعدم سپاہ صحابہ نے ہمیشہ اس ملک میں فرقہ وارانہ کشیدگی کو فروغ دینے کیلئے اپنا گھناونا کردار ادا کیا ہے، لیکن پاکستان کے باشعور شیعہ و سنی افراد نے ان ناصبی دہشت گردوں کی سازش کو ہمیشہ ناکام بنایا ہے، حسینی فورس ہمیشہ ان ناصبہ دہشت گردوں کیخلاف میدام عمل میں موجود ہے اور پولیس اور فوج نے ان شہدا کو سلام پیش کرتی ہے کہ جنہوں نے ناصبیوں کے خلاف کارروائیوں میں جام شہادت نوش کیا۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ ملک بھر میں طالبان، سپاہ صحابہ اور لشکر جھنگوی کیخلاف فوجی آپریشن کیا جائے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button