کراچی میں تکفیری دہشتگردوں کی فائرنگ سے شیعہ ایڈووکیٹ سید وقارالحسن شاہ شہید
شیعہ نیوز (کراچی) شہر قائد میں دہشتگردی کا جن بے قابو، کراچی میں اہل تشیع پروفیشنل شخصیات کی ٹارگٹ کلنگ میں اضافہ، کراچی کے علاقے گلشن اقبال میں امریکی سعودی نواز تکفیری دہشتگردوں کی فائرنگ سے مسلم لیگ (ن) لائرز ونگ کے نائب صدر شیعہ ایڈووکیٹ سید وقارالحسن شاہ شہید ہو گئے۔ پولیس کے مطابق 2 موٹر سائیکلوں پر سوار 4 دہشتگردوں نے گلشن اقبال بلاک 7 میں ایک ٹویوٹا کرولا کار AUD550 پر فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں مسلم لیگ (ن) لائرز ونگ کے نائب صدر ایڈووکیٹ سید وقارالحسن شاہ موقع پر ہی شہید ہو گئے، دہشتگرد فائرنگ کرکے موقع سے باآسانی فرار ہو گئے۔ پولیس کا کہنا تھا کہ ابتدائی تحقیقات کے مطابق دہشتگردوں نے ایڈووکیٹ سید وقارالحسن شاہ کو ریکی کے بعد ٹارگٹ کیا، ایڈووکیٹ سید وقارالحسن شاہ کو سر اور سینے میں گولیاں لگیں، جائے وقوعہ سے نائن ایم ایم پستول کے 4 خول برآمد ہوئے ہیں۔ رجسٹرار سندھ ہائی کورٹ کے مطابق چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ جسٹس مقبول باقر نے گلشن اقبال میں ایڈووکیٹ سید وقارالحسن شاہ کے قتل کا نوٹس لیتے ہوئے آئی جی سندھ سے واقعے کی تفصیلی رپورٹ طلب کرلی ہے۔